پاکستان میں جدید ترین 5 جی کال کا پہلا تجربہ کامیاب ہوگیا

پاکستان میں جدید ترین 5 جی کال کا پہلا تجربہ کامیاب ہوگیا
وفاقی وزیر آئی ٹی نے پہلی فائیو جی وڈیو کال کا کامیاب تجربہ کیا، پاکستان میں 5 جی اسپیکٹرم کیلئے تمام امور آخری مراحل میں ہیں اور جلد ہی اس کی نیلامی کا انعقاد کیا جائے گا: امین الحق

اسلام آباد ( نومبر2020ء) پاکستان میں جدید ترین 5 جی کال کا پہلا تجربہ کامیاب ہوگیا۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے زونگ کی پہلی فائیو جی وڈیو کال کا کامیاب تجربہ کیا،دنیا کے تیز ترین نیٹ ورک فائیو جی کی آزمائش کا مرحلہ آسانی سے طے کرلیا گیا، وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق نے زونگ نیٹ ورک کے ذریعے اسلام آباد سے بیجنگ کال کی،پہلی بین الاقوامی فائیو جی وڈیو کال میں ہزاروں میل دوری کے باوجود بہترین وڈیو اور صاف آواز کا مشاہدہ کیا گیا،فائیو جی نیٹ ورک کے تحت آزمائشی کال کی خصوصی تقریب زونگ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقد کی گئی،آزمائشی فائیو جی کال کا اعزاز سب سے پہلے زونگ نیٹ ورک کو حاصل ہوا ہے ،فائیو جی نیٹ ورک میں تیز ترین ڈیٹا بینڈوتھ استعمال ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق میرے لیئے نہایت فخر و اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنے ملک میں ایسی سروس کے آزمائشی مرحلے کا گواہ بن رہا ہو،فائیو جی کی آمد میرے وطن اور ہم وطنوں کیلئے ٹیکنالوجی کا ایک اہم ترین سنگ میل ثابت ہوسکے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حالیہ دو برسوں میں پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 81 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.