وزیر اعظم کی زیر صدارت کابہینہ کا اجلاس

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابہینہ کا اجلاس
اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابہینہ کا اجلاس ہوا جس میں کرونا کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ‘

اسلام آباد ( 03 نومبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ملک میں کاروبار ، صنعتیں اور اسکول بند نہیں کریں گے ، بلکہ کورونا ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر اظہارتشویش کیا گیا ، اس دوران کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں دوگنا اضافہ ہورہا ہے ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ملک میں کاروبار ، صنعتیں اور اسکول بند نہیں کریں گے ، بلکہ کورونا ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گلگت بلتستان انتخابات پر بھی بات چیت کی گئی ، اس کے ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ نے زائرین پالیسی کی منظوری بھی دے دی۔ دوسری طرف تعلیمی اداروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا گی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.