80 سال کی دلہن ،35 سال کا دولہا ، ہو گئی دنیا کی سب سے انوکھی شادی

اکثر اوقات یہ خبریں تو سننے کو ملتی ہی رہتی ہیں کہ ایک بوڑھے شخص نے نوجوان لڑکی سے شادی کر لی ہے لیکن حیران کن طور پر اب خبر سامنے آئی ہے کہ 80 سالہ خاتون نے اپنی آدھی عمر سے بھی کم نوجوان سے شادی کر لی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیاہے ۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر قائرہ سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ محمد احمد ابراہیم نے برطانوی شہری اور ” سومرسیٹ “ کی رہائشی 80 سالہ نانی ” ایرس جونز“ کے ساتھ شادی رچا لی ہے ۔ان کی ملاقات فیس بک پر گزشتہ برس ہوئی جس کے بعد80 سالہ نانی اپنی جوان محبت سے ملاقات کیلئے مصر پہنچ گئی تھیں،ایک سال قبل جب محمد ابراہیم نے فیس بک پر اپنے جذبات کا اظہار کیا تو یہ معاملہ اس وقت بھی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا،گزشتہ برس جوڑے نے ڈیلی میل کو انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا تھا لیکن اب خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ دونوں نے باضابطہ طور پر شادی کر لی ہے ۔

محمد ابراہیم کا کہناتھا کہ مجھے شہریت یا پیسے کی ضرورت نہیں ہے ، میں پرُ اطمینان ہوں اور کام کرتاہوں ،میرے پاس جو پیسہ ہے اس پرمیں اللہ کا شکر ادا کرتاہوں ۔ایک سال قبل سوشل میڈیا پر ابراہیم نے ایرس جونز کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا اور کہا کہ جب میں نے انہیں قائرہ کے ایئر پورٹ پر دیکھا تو مجھے اپنے جذبات کی تصدیق ہو گئی ۔گزشتہ نومبر میں ڈیلی میل سے بات کرتے ہوئے ابراہیم کا کہناتھا کہ شروع میں وہ بہت ہی تذبذب کا شکار تھے لیکن جیسے ہی ان کی نظریں ایرس جونز پر پڑیں جو مجھے احساس ہو گیا کہ یہ میری حقیقی محبت ہیں ،میں خوش قسمت ہوں کہ اس طرح کی خاتون میری زندگی میں آئی ہے ۔

کرتارپور راہداری کا ایک سال مکمل، بھارت نے سکھوں کو باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا

محمد ابراہیم قائرہ میں ویلڈنگ انسپکٹر کے طور پر کام کرتے تھے لیکن جب ایرس جونز قائرہ میں ان کے ساتھ رہنے آئیں تو انہوں نے اپنی نوکری چھوڑ دی ، وہ اپنے تین کمروں پر مشتمل گھر میں رہتا ہے جہاں اس کے والدین ،دو بہنیں اور ایک چھوٹا بھائی بھی رہتا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.