قد بڑھانے کے لئے دم والا روحانی قہوہ

اپنے بچوں کو قد آور دیکھنے کی تمنا رکھنے والے والدین کئی طرح کی بازاری ادویات انہیں کھلاتے اور نتیجہ نہ نکلنے پر پریشان رہتے ہیں.

بچوں کا قد نہ بڑھناایک روگ ہے اور اس روگ سے فائدہ اٹھا کر ادویات کی مارکیٹ دھڑادھڑا کما رہی اور والدین کے جذبات اور مجبوریوں سے مال بنارہی ہے.

اکثر لوگ اس بات پر حیران ہوتے ہیں جب میں انہیں یہ مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی پستہ قامت لڑکیوں اور لڑکوں کے لئے وہ روحانی علاج کریں تو وہ بے یقینی سے کہتے ہیں کہ کیا ایسا ہوسکتا ہے.

یہ اللہ پر یقین کامل کی کمی کی نشانی ہے .میں اس ضمن میں ایسے لوگوں کو روحانی دم والاقہوہ پینے کی نصیحت کرتا ہوں اور یہ علاج عام کرتے ہوئے اسکو صدقہ جاریہ قرار دیتا ہوں کہ اس سے فیض حاصل کریں .

کیونکہ وہ والدین جن کی بچیاں پستہ رہ جاتی ہیں ،ان کا قد نہیں بڑھتا توان کا مستقبل داو پر لگ جاتا ہے .ایسی مائیں یا والد اگر یہ عمل کریں انشا اللہ ان کی مراد پوری ہوگی.

روازنہ نماز عشا کے بعداکیالیس بار بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین پڑھ کر پانی میں منقہ کے پانچ دانے اور پودینہ کے پانچ پتے ڈال کر اسکا قہوہ بنا کر دم کرکے بچوں کو پلاتے رہیں تو انشا اللہ ان کی مراد پوری ہوگی.بے شک ہمارا اللہ بے حد مہربان اور کریم ہے.

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.