سخت ترین جادو کا توڑ جادو اُلٹا کرنے کا نبوی عمل جادوگر معافی مانگتا ہوا آئے گا

آج ہم ایک واقعہ بتائیں گے جس میں سخت جادو کرنے والے کا کیا حال ہوا ۔ ایک صاحب ان کی بیوی پر کسی جادوگر نے سخت قسم کا جادو کا وار کیا ۔ یہ جادو گر اس جادو کا پہرہ بھی کیا کرتا تھا ۔بڑے بڑے عامل بلوائے لیکن نتیجہ وہی نکلتا کچھ دن آرام اور پھر صفر ایک عالم کے پاس جانا ہوا یہ عالم اپنے استخارہ کیلئے بہت مشہور تھے ۔ انکا استخارہ ایک منٹ کا ہوا کرتا تھا ایک منٹ میں وہ سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیتے تھے ۔ مولوی صاحب نے بتایا کہ یہ عام زور کا وار نہیں بلکہ کسی خبیث العین جادو کی دنیا کا انتہائی ماہر اور غلیظ قسم کا جادو کا وار ہے ۔ میں اس عمر میں اتنی سخت محنت نہیں کرسکتا ۔

اس کا توڑ بھی کوئی خبیث العین ہی کرسکتا ہے ۔ یہ مجبور تھے اور پوچھنے لگے کچھ تو اس کا حل ہوگا ۔ مولوی صاحب نے بتایا کہ فلاں جگہ پر فلاں کے گاؤں اس نے ڈیرہ لگایا تو فوراً اس کے پاس چلا جا مولوی صاحب کا یہ حکم مشیت ایزدی کے تحت خود ساختہ نہ تھا ۔یہ صاحب فوراً سندھ روانہ ہوگئے ۔تو دورسے آگ کا دہکتا ہوا الاؤ نظر آیا ۔انہوں نے بزرگوں کی یہ نشانی دیکھ کر اس طرف بڑھنا شروع کیا ۔ دیکھا ایک آدمی آگ کے پاس بیٹھا ہوا ہے اس کے ماننے والوں کا جمکٹھا ہے وہ شخص اُٹھ کر کھڑا ہوگا ۔وہ دیکھو آگیا جادو کا ڈسا وہ ان کے پاس پہنچے اوراپنا مقصد بتایا اب خبیث العین خوشی سے پاگلوں کی طرح ناچنے لگا جاؤ فلاں کے پاس یہ گھرا جو لگی کھلواؤ اپنے مولویوں سے غرض اس نے مولوی صاحبان کے ساتھ ساتھ ان صاحب کو بُرابھلا کہا اور جادو توڑنے سے انکار کردیا ۔

یا اللہ یہ بھی مخلوق تو چاہے تو کیا نہیں کرسکتا یہ ظالم مجھ پر غالب آگئے اور ظلم کرنے سے بعض نہیں آرہے اور رو رو کر اللہ کے حضور دعائیں کیں۔ دفعتاً دل میں القا ہوا جادو کا توڑ آقاﷺ نے معوزتین سے کیا تھا ۔ یہ توڑ آخری درجے کا تھا۔ جب آقاﷺ نے معوزتین سے جادو توڑا اور میں معوزتین پڑھتا ہو ں پھر اللہ کا نام لیا اور اس جادو کی توڑ کی نیت سے بے شمار مرتبہ پڑھنا شروع کیا یہ پوری رات پڑھتے اور وقتاً فوقتاًدن کو بھی ورد چلتا رہا ہر وقت باوضو رہنے لگے ۔غالباً چھٹے دن نیند کی اونگھ آگئی ۔ اور اچانک خون کی پوری بالٹی ان پر کسی گرا دی ہو ۔ وہ اُٹھے مسجد کے ساتھ کوئی کنوا تھا وہاں نہائے دھوئے اور کپڑے بھی پاک کیے مسجد دھوئے اور سوچابیوی کی بھی خبر لیں گھر پہنچے تو ان کا بھی یہی حال تھا ۔ان پر بھی خو ن کی پوری بالٹی گرائی گئی تھی ۔

انہوں نے بیوی کو دلاسا دیا اور فرمانے لگے اب کچھ ہلچل ہوگئی انشاء اللہ اب کام ہوجائے گا۔ نئے ولولے دوبارہ مسجد میں عمل شروع کیا ۔ نووین پھر وہی ہوا اونگھ آئی اور دونوں میاں بیوی پر خون کی بالٹی گرا دی گئی ۔ تیرہویں دن صبح کے وقت وہی سندھ والا خبیث العین مسجد میں داخل ہوا اور گر معافیاں مانگنے لگا ۔ کہنےلگا اللہ کے واسطے مجھے معاف کردیجئے ۔ آپ معاف کردیں پھر بتاؤں گا آپ میاں بیوی پر جادو میں نے کیا تھا۔ جب آپ مسجد میں عمل کرنے بیٹھے تو میں بھی آپ کے مقابلے پر بیٹھ گیا اور میرا کیا گیا ہوا جادو مجھ پر ہی اُلٹا چلنے لگا میرے معقل میرے دشمن ہوگئے ۔ اگر یہ بات مجھے پہلے بتادی ہوتی تو تجھے کبھی معاف نہ کرتا ۔ بہرحال جادو معافی مانگ واپس جادوگر پہنچ گیا ۔ اگر یہ معافی نہ مانگتا تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا۔ مگر جادوگر کی صلح کا اعتبار نہ کیا اور اکتالیس مسلسل عمل کرتے رہے اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے نارینہ صحت مند اولاد سے نواز ا اور بندش ہمیشہ کیلئے ٹوٹ گئے ۔

معوزتین آسان اور مؤثر عمل بتاتے ہیں جب بھی نیا چاند اس کی پہلی جمعرات سے عمل شروع کریں عشاء کے بعد وقت اور جگہ اور پابندی کیساتھ معوذتین پانچ سو پانچ مرتبہ اول وآخر درود ابراہیمی پانچ مرتبہ پڑھیں معوذتین میں تین صورتیں سورۃ اخلاص سورۃ فلق اور سورۃ الناس تینوں کو پانچ سوپانچ مرتبہ پڑھیں پہلے سورۃ اخلاص پانچ سوپانچ مرتبہ اور پھر سورۃ الناس پانچ سو پانچ مرتبہ پڑھیں۔ اگر مشکل لگے تو آپ سورۃ فلق اور سورۃ الناس بھی پانچ سو پانچ مرتبہ پڑھ سکتے ہیں۔ اور روزانہ پانی ،چینی اور سونف پر دم کرلیا کریں اکتالیس دن عمل کریں اور کم از کم اکیس دن چینی اور سونف استعمال اور ساتھ محفوظ بھی رکھیں۔ دسویں دن دم کیے ہوئے پانی سے کسی پاک صاف جگہ پر نہالیا کریں۔

دم کیا ہوا پانی ،چینی ،سونف محفوظ رکھیں جب آپ کے اکتالیس دن پورے ہوجائیں۔ پھر آپ روزانہ اکتالیس مرتبہ معوزتین کو پڑھ کر پھونک دیا کریں تاکہ آپ کا یہ عمل جاری رہے ۔ انشاء اللہ جادو ٹونہ ، آسیب ،حسد ختم ہوجائیگا۔ عمل شروع کرنے سے پہلے اور مکمل کرنے کے بعد بچوں میں کوئی مٹھائی وغیرہ تقسیم کردیں۔ اور دم کیے ہوئے پانی سے تین گھونٹ پانی برتن میں ڈالیں۔ باقی حسب ضرورت سادہ پانی ملا لیں جس کسی کو دم کیا ہوا پانی چینی سونف دیا کریں گے انشاء اللہ شفاء ہوگی ۔عمل شروع کرنے سے پہلے سات مرتبہ آیت الکرسی اور سات مرتبہ تیسرا کلمہ اول وآخر درود ہاتھوں پر دم کرکےپورے جسم پر پھیر لیا کریں انشاء اللہ حفاظت ہوگی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.