نئے سال کے آغاز میں ہی چینی کی قیمتیں بے لگام حکومتی دعوئوں کی قلعی کھل گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دسمبر کے وسط میں 2800روپے من والی چینی 18دن بعد ہی 580روپے مہنگی ہو کر 3380روپے تک چلی گئی ہے۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں چینی کی قیمتیں بے لگام ہو گئیں۔ وسط دسمبر میں 70روپے کلو ایکس ملز ریٹ والی چینی پیر 4جنوری کو ساڑھے 84روپے فی کلو ایکس ملز قیمت پر پہنچ گئی۔ خوردہ فروش 90روپے کلو چینی فروخت کر رہے ہیں۔ شوگر ملز مالکان نے خیبر پختونخوا میں چینی کے ایکس ملز ریٹ بڑھا کر ساڑھے 84روپے فی کلو کر دیئے ہیں۔ سنٹرل پنجاب میں

84روپے کلو جنوبی پنجاب میں 83 سندھ میں ساڑھے 82روپے کلو ایکس ملز ریٹ پیر 4جنوری کو کر دیئے گئے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.