ماہ رجب میں ہر نماز کے بعد

رجب کے ماہ میں ایک بار اللہ سے یہ دعا مانگ لیجئے :حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی کسی دعاء کا آغاز کرتے ہوئے سنا تو اس کے آغاز میں یہی کہتے ہوئے

سنا سبحان ربی الاعلی العلی الوہاب،رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ هَدَیْتَنَا وَ هَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةًۚ-اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ اے رب ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر بعد اس کے کہ تو نے ہمیں ہدایت دی اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا کر بے شک تو ہے بڑا دینے والا رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا: اے ہمارے رب !ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کر۔ ہدایت ملنا بہت بڑی چیز ہے لیکن اس کا فائدہ تبھی ہے جب یہ باقی بھی رہے۔ اگر ساری زندگی کوئی ہدایت پر رہے لیکن مرتے وقت ہدایت چھن جائے تو ایسی ہدایت کا کوئی فائدہ نہیں۔ حضرت سہل بن سعد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالْخَوَاتِیمِ اعمال کا دارومدار خاتمے پر ہے۔اسی لئے بڑے سے بڑا مومن بھی اپنے خاتمے کے بارے میں خوف کرتا رہے

اور لمحہ بھر کے لئے بھی برے خاتمے سے بے خوف نہ ہو۔ اِس آیتِ مبارکہ کا بکثرت پڑھتے رہنا یعنی یہ دعا مانگتے رہنا بھی خاتمہ بالخیر کیلئے مفید ہے۔اے ہمارے رب! ہم نے اپنا بڑا نقصان کیا،اور اگر تو ہماری مغفرت نہ کرے گا ،اور ہم پر رحم نہ کرے گا، تو واقعی ہم نقصان پانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔اے میرے پالنے والے! تو روئے زمین پر کسی کافر کو رہنے سہنے والانہ چھوڑ ۔اگر تو انہیں چھوڑ دے گا تو (یقیناً) یہ تیرے (اور) بندوں کو (بھی) گمراه کر دیں گے۔اور یہ فاجروں اور ڈھیٹ کافروں ہی کو جنم دیں گے اے میرے پروردگار! تو مجھے اور میرے ماں باپ اور جو بھی ایمان کی حالت میں میرے گھر میں آئےاور تمام مومن مردوں اور عورتوں کو بخش دےاور کافروں کو سوائے بربادی کے اور کسی بات میں نہ بڑھا –۔میرے پالنہار میں تیری ہی پناه چاہتا ہوں اس بات سے کہ تجھ سے وه مانگوں جس کا مجھے علم ہی نہ ہواگر تو مجھے نہ بخشے گا اور تو مجھ پر رحم نہ فرمائے گا،

تو میں خساره پانے والوں میں ہو جاؤں گا۔اے ہمارے پروردگار تجھی پر ہم نے بھروسہ کیا ہے اور تیری ہی طرف رجوع کرتے ہیںاور تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔اے ہمارے رب! تو ہمیں کافروں کی آزمائش میں نہ ڈال اور اے ہمارے پالنے والے ہماری خطاؤں کو بخش دے بیشک تو ہی غالب، حکمت والاہے ۔اے میرے رب! مجھے قوت فیصلہ عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں ملا دے ۔اور میرا ذکر خیر پچھلے لوگوں میں بھی باقی رکھ ۔مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا دے۔اور مجھے ذلیل نہ کر جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے۔جس دن مال اور اولاد نفع نہیں دے گی ۔لیکن فائده والا وہی ہوگا جو اللہ تعالیٰ کے سامنے بے عیب دل لے کر جائے ۔ہمارے پروردگار! تو ہم سے قبول فرما، تو ہی سننے والااور جاننے والا ہے۔اے ہمارے رب! ہمیں اپنا فرماں بردار بنا لے ، اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک جماعت کو اپنی اطاعت گزار رکھ، اور ہمیں اپنی عبادتیں سکھا اور ہماری توبہ قبول فرما، تو توبہ قبول فرمانے والااور رحم و کرم کرنے والاہے۔اے ہمارے پروردگار! تو خوب جانتا ہے جو ہم چھپائیں اور جو ظاہر کریں،زمین و آسمان کی کوئی چیز اللہ پر پوشیده نہیں ۔اے میرے پالنے والے! مجھے نماز کا پابند رکھ اور میری اولاد سے بھی،اے ہمارے رب میری دعا قبول فرما۔اے ہمارے پروردگار! مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو بھی بخش اور دیگر مومنوں کو بھی بخش جس دن حساب ہونے لگے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.