رجب کی آخری رات شعبان سے پہلے بس ایک تسبیح پڑھ لو گنتے جاؤ مانگتے جاؤ

ماہ رجب کی فضیلت اس لحاظ سے بھی ہے کہ اس میں پہلی بار حضرت جبرائیل علیہ السلام وحی لے کر نبی اکرم صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئے تھے۔ اسی ماہ تاریخ اسلام میں شب معراج کا واقعہ پیش آیا جو بہت اہمیت اور عظمت کا حامل ہے ۔یہ واقعہ ۷۲ رجب کو پیش آیا۔ اس ماہ تکمیل عبودیت ہوئی تھی۔ یہ معجزہ ایک ایسا اعزاز ہے جو کسی اور نبی کو نہیں ملا۔حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہؐ نے فرمایا : جس نے ماہ حرام میں تین روزے رکھے.

اس کے لئے نو سو برس کی عبادت کا ثواب لکھ دیا گیا ۔ حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہؐ سے نہ سنا ہو تو میرے کان بہرے ہو جائیں ۔حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی ؒاپنی تصنیف غنیۃ الطالبین میں فرماتے ہیں کہ ایک بار رجب کا ہلال دیکھ کر حضرت عثمانؓ نے جمعہ کے دن منبر پر چڑھ کر فرمایا : کان کھول کر سن لو یہ اللہ کا مہینہ ہے اور زکوٰۃ اداکرنے کا مہینہ ہے۔ اگر کسی پر قرض ہو تو اسے ادا کر دے ، جو مال باقی ہے اس کی زکوٰۃ ادا کر دے۔ جب نبی کریمﷺ ایک مرتبہ کفار کی ایذا رسانیوں کیوجہ سے بڑے غمگین تھے تو اللہ تعالیٰ نے پیارے انداز میں فرمایا سورۃ النحل کی آیت نمبر 127تا 128جو آپ کے سامنے ذکر کریں گے ۔

جب بھی کوئی پریشانی ہو حالات ایسے پیدا ہوجائیں آپ کے دل کو سکون نہ آرہا ہو قرار نہ آرہا اس کے باوجود آپ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے یہ معجزاتی آیت دی تو اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے تسلی دی پھر آپﷺ کو بہت پیاری فتح دی تھی آپ اس عمل کو کریں گے جس بھی وجہ سے پریشان ہونگے تو انشاء اللہ آپ کے اس پریشانی نکلنے کا راستہ اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور عطاء فرمائیں گے ۔ آپ نے کرنا یہ جب بھی پریشان ہیں کوئی بھی حالات وپریشانی آگئی ہے تو اول وآخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھ کر ایک تسبیح 100مرتبہ واصبر وما صبرک الا باللہ ولا تحزن علیھم ولا تک فی ضیق مما یمکرون ان اللہ مع الذین اتقو والذین ھم محسنون کرنی ہے ۔

اس کے پڑھنے کے بعد چند دنوں کے اندر ہی آپ پریشان ہیں تو اللہ تعالیٰ آپ کیلئے راستے نکال دیگا ۔ایک عورت بہت اپنے شوہر کے حوالے سے بہت زیادہ پریشان تھیں کہ ان کے شوہر گھرپر توجہ نہیں دیتے تھے بہت زیادہ پریشان تھی اتنی پریشان تھیں کہ ہمیں بتاتے ہوئے روتی رہیں۔ انہوں نے یہ وظیفہ کرنا شروع کیا انہوں نے کہا کہ جیسے ہی میں نے یہ عمل کرنے کے بعد ان کے شوہر کو جو شکایت تھیں وہ دور ہونی شروع ہوگئیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ایسی ہدایت توفیق دی کہ پریشانیاں گھر سے دور ہوگئیں۔آپ دیکھیں گے کہ اس عمل کو کرنے سے آپ کو کیسا سکون نصیب ہوگا۔ اس کے بعد ان کے شوہر گھر پر توجہ دینا شروع کردی ۔اپنی بیوی پر توجہ دینا شروع کردی ۔آپ بھی اس عمل کو ضرور کریں انشاء اللہ رب کریم فضل فرمائیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.