شب معراج اور رجب کی آخری جمعرات پیسوں کی برسات ہوجائیگی یہ رات قبولیت کی رات ہے، یہ عمل کر لو

آج آپ سب کے سامنے شب معراج کے کچھ نوافل اور روزے کی فضیلت اور کچھ ایسا وظیفہ بتائیں گے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو راتوں رات امیر کبیر بنا دیگا یہ اس قدر اچھا طاقتور وظیفہ ہے اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ رزق حلال عطاء فرماتا ہے ۔ ماہ رجب المرجب کی ستائیویں شب جوکہ فضیلتوں اور برکتوں والی رات ہے اس رات کی فضیلتیں اور برکتیں ہم جاننے لگیں برسوں بیت جائیں لیکن اس کی فضیلتوں تک نہ پہنچ سکیں گے ۔ ستائیس رجب کے روزے کی بہت زیادہ فضیلت ہے حضرت سلمان فارسی ؓ سے روایت ہے کہ سرکار مدینہ راحت کلب وسینہ ﷺ نے ارشاد فرمایا رجب میں ایک دن اور رات جو اس دن کا روزہ رکھے وہ رات نوافل میں گزارے

یہ سو برس کے روزوں کے برابر ہے وہ ستائیسویں رجب ہے ۔حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ حضوراکرمﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص ستائیسویں رجب کو روزہ رکھے گا ۔ اللہ تعالیٰ اس کیلئے ساٹھ مہینوں کے روزوں کا ثواب لکھ دیگا ۔ اس کی فضیلت یہ ہے کہ اس دن حضرت جبرائیل ؑ پہلی وحی لیکر حضوراکرمﷺ کی خدمت میں تشریف فرما ہوئے ۔ اسی ماہ حضورﷺ کو معراج کی فضیلت سے سرفراز فرمایا گیا ۔ حضوراکرمﷺ کا ارشاد ہے کہ رجب اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے جس نے رجب کا ایک روزہ رکھا اس نے اپنے لیے اللہ تعالیٰ کی رضا کو واجب کرلیا ۔ رجب شریف ایک عظیم والشان مہینہ ہے اس میں اللہ تعالیٰ نیکیوں کو دگ۔نا کرتا ہے جو آدمی رجب کے ایک دن کا روزہ رکھتا ہے گویا کہ اس نے سا ل بھر کے روزے رکھے ۔رجب میں ایک دن اور رات ہے جو اس دن روزہ رکھے اور وہ رات نوافل میں گزارے سو برس کے روزوں اورسو برس کے شب بیداری کے برابر ہے وہ ستائیس رجب ہے ۔ حضور نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ آج کی شب ستر ہزار ملائکہ نور کے طباق لیے زمین پر نازل ہوتے ہیں ۔

ہر گھر میں جاتے ہیں جس گھر جو شخص بیدار ہو اور گ۔ناہوں سے پاک ہوجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہوتا ہے کہ دو نور کے طبا ق اس پر نثار کردو یہ بیان کرتے ہوئے حضرت بابا فرید الدین گنج شکر ؒ کی آنکھوں سے آنس۔وں آگئے اور فرمایا افسوس انسان اپنے آپ کو اس نعمت سے محروم رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے کام میں غفلت کرتے ہیں۔ ستائیسویں رجب المرجب عظمتوں کے کیا ہی کہنے ہیں اس تاریخ میں ہمارے پیارے آقاﷺ کو معراج کاعظیم الشان معجزہ ہوا۔ آپ لوگ بھی ابھی سے نیت فرمالیں کہ ساری رات شب بیداری کریں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ ایک اس رات میں عمل کرنے والوں کیلئے ایک سو سال کی نیکیوں کا ثواب ہے جو آدمی اس رات بارہ رکعت نماز پڑھے

ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ اور قرآن پاک کی دوسری سورت پڑھے ہر دو رکعتوں کے بعد تشہد پڑھے اور آخر میں سلام پڑھے یہ کلمہ 100بار سبحان اللہ والحمداللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر پڑھے ۔استغفراللہ 100مرتبہ اور درود پاک 100مرتبہ پڑھے پھر اللہ تعالیٰ سے جو مانگے اللہ تعالیٰ اس کو عطاء فرمادیتے ہیں۔ اس رات کو غفلت میں بلکل نہیں گزارنا ہے ۔ اپنے لیے بھی دعا مانگنی ہے اپنے رشتہ داروں کیلئے بھی دعا مانگنی ہے آج کا وظیفہ آپ نے سورۃ کوثر 50بار پڑھنی ہے اور تیسرا کلمہ 33مرتبہ پڑھنا ہے اور اللہ تعالیٰ کا نام یارزاقُ 100بارپڑھنا ہے ۔ اول وآخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے ۔ پھر اللہ تعالیٰ سے رزق طلب کرنا ہے اسی رات میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپ کی دعا قبول ہوجائیگی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.