خود کو خوش کیسے رکھیں اگر کامیاب ہونا ہے تو ایک بار سن لیں

خود کو خوش کیسے رکھیں ۔ ہم زندگی میں دوسروں کو خوش کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ اور خود کو بھول جاتے ہیں لیکن آج سے خود کےلیے وقت نکالیں۔ اپنی خوراک کا خیال رکھیں اپنے اندر کے بچے کو مرنے نہ دیں جو پسند ہیں۔ وہ کھالیں اچھی کتابیں پڑھیں شیشے میں دیکھیں اورخود سے کہیں کہ میں کیا تھی اور اب میں نے اپنا کیا حال بنالیا ہے اب مجھے خود کو بدلنا ہے۔ کسی کا انتظار نہ کریں جو کرنا ہے آپکو خود کرنا ہے پہلاقدم آپ کو خود اٹھانا ہے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کریں ۔آپ کو معلوم ہے کہ آپ کر سکتی ہیں لیکن آپ اٹھ نہیں رہیں۔ اٹھیں آپ کو کوئی اٹھانے نہیں آئے گا۔ اپنی ذات کو دوسروں کی ہمدردی کا محتاج نہ بنائیں آپ خود اور آپ کا اللہ آپ کے لیے کافی ہے۔ خود سے عہد کرلیں کہ ہرحال میں آگے بڑھنا ہے رکنا نہیں اپنی زندگی کو ویران مت کریں اندر صلاحیتوں کو زنگ مت لگائیں بڑی سے بڑی مشکل آگئی ہے سامنا کریں پریشانی ہے فائٹ کرنا سیکھیں۔

خاموشی سے اپنے اندر کی آواز سنیں کبھی کبھی آپ وہ نہیں کہہ رہے ہوتے جو آپ کے دل میں ہوتا ہے ۔آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ میری ہی غلطی ہے مگر آپ جھوٹی تاویلیں کر کے خود کو بہکا رہے ہوتے ہیں۔ آج سے اپنے اندر کی آوازوں کو سنیں آپ کی روح کیا چاہتی ہے۔ کیونکہ اندر سے آنے والی آوازیں انتہائی سچی ہوتی ہیں ۔ اور جوان کو سنتا ہے اورخود کو بدلتا ہے وہ بہت آگے جاتا ہے۔ فطری ماحول یعنی کھلی فضا میں جائیں واک کریں آسمان کی وسعت دیکھیں ۔ سورج چاند ستارے دیکھیں۔ ناکامیوں کی وجہ سے اپنے ساتھ لیبل نہ لگائیں کہ آئی ایم الوزر، میں ناکام ہوں دراصل ہم ہمیشہ خود کو دوسروں کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔ حقیقت میں ہم وہ نہیں ہوتے جو لوگ ہمارے بارے میں سوچتے ہیں ہم وہ ہوتے ہیں۔ جو ہم خود اپنے بارے میں سوچتے ہیں۔ جب ہم بہت سے کام ایک ساتھ کررہے ہوں تو پہلے ایک کام اچھے طریقے سے کریں پھر اگلا شروع کریں اہم کام پر توجہ دیں غیر اہم کو چھوڑ دیں۔

کوئی کام کوئی عادت چھوڑنی ہو تو اس کے فائدے اور نقصان کو ذہن میں رکھیں اور نتیجہ پر فوکس کریں۔ زندگی میں آزمائش آپ کو مضبوط بنانے کےلیے آتی ہے۔ لہذا ان کا سامنا کریں خود کو یقین دلائیں کہ میرا رب نے مجھ سے اتنی محبت کرتا ہے یقیناً وہ اس آزمائش میں ڈال کر مجھے کچھ سکھانا چاہتاہ ے۔ یاد رکھیں خوشی ہو یا غم دونوں ہی ہمیشہ رہنے والے نہیں بس دونوں حالتوں میں خود کو نارمل رکھیں متوازن رہیں۔ دنیا کے حوالے سے لمبی لبمی خواہشات سے بچیں پھر یہ ہوگا تو ہم وہاں جائیں گے پھر فلاں خریدیں گے کیونکہ آپ سو چتے ہیں کہ یہ ہوگا تو خوشی ملے گی ۔ وہ ملتا نہیں تو آپ اپنی خوبصورت زندگی کو ضائع کردیتے ہیں ۔ لہذا اپنے حال پر نظر رکھیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.