شعبان کے چاندکو دیکھ کر یہ دعا پڑھ لو انشاء اللہ تمام پریشانیاں ختم

شعبان اسلامی تقویم کا آٹھواں مہینہ ہے۔ اسے شعبان المعظم بھی کہا جاتا ہے۔ اسے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منسوب کیا جاتا ہے۔ یہ ایک متبرک مہینہ ہے اور اس میں مسلمان نفلی روزے رکھتے ہیں۔ شعبان کے مہینہ میں زیادہ سے زيادہ روزے رکھنے مستحب ہيں، حدیث میں بیان کیا گيا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سارے شعبان کے روزے رکھا کرتے تھے ۔ام سلمہ بیان کرتی ہيں کہ :میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو کبھی بھی دو ماہ مسلسل روزے رکھتے ہوئے نہيں دیکھا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم شعبان کے روزوں کو رمضان کے ساتھ ملایا کرتے تھے ۔اورابوداؤد کے الفاظ کچھ اس طرح ہيں :نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پورے سال میں کسی بھی پورے مہینے کے روزے نہيں رکھتے تھے، لیکن شعبان کو رمضان سے ملاتے لہذا اس حدیث کے ظاہر سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پورا شعبان روزہ رکھا کرتے تھے ۔لیکن احادیث میں یہ بھی وارد ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان کے اکثر ایام کا روزہ رکھا کرتے تھے ۔ام سلمہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے عائشہ سے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے روزوں کے بارے دریافت کیا تووہ کہنے لگیں :آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم روزے رکھنے لگتے

تو ہم کہتیں کہ آپ تو روزے ہی رکھتے ہیں اور جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم روزہ چھوڑتے تو ہم کہتے کہ اب نہيں رکھیں گے، میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو شعبان کے مہینہ سے زیادہ کسی اورمہینہ میں زيادہ روزے رکھتے ہوئے نہيں دیکھا، آپ سارا شعبان ہی روزہ رکھتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم شعبان میں اکثر ایام روزہ رکھا کرتے تھے ۔یہ عمل آپ ہر نئے اسلامی مہینے کے آغاز میں یکم تاریخ کو کرسکتے ہیں تو اگر آپ اپنا اس کو معمول بنا لیتے ہیں کہ ہر نئے اسلامی مہینے کے آغاز میں یکم تاریخ کو آپ اس سورہ مبارکہ کو صرف ایک مرتبہ پڑھ لیتے ہیں تو پورا مہینہ آپ کا ہر قسم کی سختیوں سے پریشانیوں سے تنگیوں سے محفوظ رہے گا آپ ان تمام پریشانیوں سے محفوظ رہیں گے پورا مہینہ آپ کسی بھی قسم کی پریشانی میں کسی بھی قسم کی سختی میں آپ مبتلا نہیں ہوں گے تو بہت ہی پیارا عمل ہے بہت ہی آسان عمل ہے صرف ایک مرتبہ آپ نے یکم تاریخ کو جب بھی نیا اسلامی مہینہ شروع ہو تو آپ نے صرف ایک مرتبہ اس سورہ مبارکہ کو تلاوت کرنا ہے تو اس کو اپنا معمول بنا لیجئے تو انشاء اللہ برکتیں ہی برکتیں حاصل ہوں گی تو جس سورہ مبارکہ کو آپ نے یکم شعبان المعظم کو پڑھنا ہے تلاوت کرنا ہے وہ ہے سورہ ملک تو اس سورہ مبارکہ کی بڑی ہی فضیلت ہے بڑی ہی بابرکت یہ سورہ مبارکہ ہے اگر اس سورہ مبارکہ کو روزانہ مغرب کی نماز کے بعد سونے سے پہلے ایک مرتبہ پڑھ لیا جائے تو اس کو جو تلاوت کرنے والا ہے وہ ع ذ ا ب ق ب ر سے محفوظ رہے گا

تو آپ معمول بنا لیجئے اس کو بھی اپنا کہ مغرب کی نماز کے بعد سونے سے قبل ایک مرتبہ سورہ مبارکہ کو پڑھ لیا کریں انشاء اللہ برکتیں ہی برکتیں حاصل ہوں گی ،سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ میری یہ خواہش ہے کہ سورہ ملک تبارک الذی بیدہ الملک ہر مومن کے دل میں ہو یعنی اس کو یاد ہو تو جب آپ یہ اپنا معمول بنائیں گے کہ روزانہ مغرب کی نماز کے بعد سورہ ملک کی تلاوت کیا کریں گے تو تھوڑے ہی عرصے میں آپ کو یہ زبانی یاد ہوجائے گی تو بہر حال آپ نے یہ جو عمل کرنا ہے یہ ہر نئے اسلامی مہینے کے آغاز میں جیسے ہی اسلامی مہینے کی یکم ہوتو آپ یہ ایک مرتبہ سورہ ملک شریف کی تلاوت کرلیا کریں چاند کو دیکھ کر تو انشاء اللہ اس عمل سے بھی آپ کو برکتیں حاصل ہوں گی ہر طرح کی بلاؤں سے سختیوں سے آپ محفوظ رہیں گے بچے رہیں گے تو کوشش کریں شعبان المعظم کا چاند دیکھیں دعا بھی پڑھیں اور اس کے عبد اس سورہ مبارکہ کو ایک مرتبہ تلاوت کرلیں کسی وجہ سے چاند نہیں بھی نظر آتا اپنی کسی مصروفیت کی وجہ سے آپ نہیں دیکھ پاتے چاند کو تو آپ مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد اس سورہ مبارکہ کو پڑھ سکتے ہیں عشاء کی نماز کے بعد پڑھ سکتے ہیں جب بھی آپ کو موقع ملے وقت ملے آپ یکم شعبان المعظم کو کسی بھی وقت اس سورہ مبارکہ کی تلاوت کر سکتے ہیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.