سب سے زیادہ آپ کی ذات پر کچر وہ اچھالے گا جسے پتہ چل جائے کہ؟؟وہ اقوال جو آپ کو دھوکہ کھانےسے بچائیں

کچھ لوگوں کی عزت ان کے شر سے بچنے کے لیے جاتی ہے۔ دشمن اور منافق میں سے کسی ایک سے صلح کرنی پڑے تو دشمن سے کر لولیکن منافق سے بچو۔ کسی بھی طرح کی کامیابی کوشش کے بنا نہیں ملتی۔ بہترین انتقام یہ ہے کہ آپ انتقام نہ لیں، اپنی ذات میں مگن ہوجائیں اور اپنی زندگی میں آگے بڑھ جائیں ۔ زندگی کے تین خوبصورت استاد ٹوٹا ہوا دل ، خالی جیب اور مسلسل ناکامی۔ اگر آپ وہ کام کررہے ہیں جس میں آپ کو دلچسپی نہیں ہے تو آپ اپنی زندگی بربادکررہے ہیں۔

دنیا زہر ہے اور اسے وہ شخص کھاتا ہے جونادان ہے۔ اگر کوئی شخص دوستی کے اہل نہ ملے تو کسی نااہل سے دوستی مت کر۔ جوشخص زیادہ ہنستا ہے اس کا دل مردہ ہوجاتا ہے اور جو اپنے غصے کو نہیں روکتا وہ جلد ہلاک ہوجاتا ہے۔ اچھے ہمسفر ایک دوسرے کے ساتھ بوڑھے ہوتے ہیں ایک دوسرے کی وجہ سے نہیں۔ لفظوں کے زخم جھیلنے کے بعد بھولنے کافن یاتو پاگل کو آتا ہے یا کامل کو۔ چھین کر کھانے والوں کا کبھی پیٹ نہیں بھرتا۔ بانٹ کرکھانے والے کبھی بھوکے نہیں رہتے۔

ہاتھ کی لکیروں پر نہیں لکیر بنانے والے پر بھروسہ رکھیں۔ کسی سے بات کرتے وقت لفظوں کے استعمال اور اپنے انداز میں اتنا توازن رکھیں کہ سامنے والے کی دل آزاری نہ ہو۔ جو آنسو اللہ کی آغوش میں بہائے جاتے ہیں ان آنسوؤں کا بھر م وہ کبھی نہیں توڑتا۔ جھوٹ اس لیے بک جاتا ہے کیونکہ سچ خریدنے کی کسی کی اوقات نہیں ہوتی۔ دنیا کا سب سے وزنی کاغذ طلاق کا ہے “جس کا وزن صرف عورت ہی نہیں بلکہ اس پورا خاندان اٹھاتا ہے۔ والدین یہ تو چاہتے ہیں ! کہ ان کی طلاق یافتہ بیٹی کی شادی ہوجائے لیکن وہ یہ نہیں چاہتے کہ ان کا بیٹا کس طلاق یافتہ سے شادی کرے۔

مرد اگر ہاتھ چھڑا کر جانا چاہے تو ہاتھ بڑھا کر رو ک لو ہوسکتا ہے وہ رک جائے لیکن عورت اگر ہاتھ چھڑا کرجانا چاہے تو کبھی مت روکنا کیونکہ وہ ہاتھ چھڑانے سے پہلے جاچکی ہوتی ہے۔ اگر کوئی محبت کرنے والا شخص تم کو نصیحت کرنا چھوڑ دے تو سمجھ جاؤ کہ تم اس کی نظروں میں اپنی اہمیت رکھتا ہے۔ ایک مرد ہی کسی کو موقع دیتا ہے۔ کہ وہ اس کی بیوی کو عزت کرے جب وہ سب کو بتا دیتا ہے کہ یہ میری بیوی ہے اور میں اس پر کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کروں گا

میری بیوی ہونے کے ناطے سب کا فرض ہے کہ اس کی عز ت کی جائے اور کسی کی مجال نہیں ہوگی کہ اس کی بیوی کی بے عزتی کرسکے مرد خود عزت کرے گا بیوی کی تو سب کریں گے ۔ حوا کی بیٹی بیوقوف ، خوش فہم، چار لفظوں کی مار محبت کے نشے میں شادی کا وعدہ کرنے والے کو سب کچھ سونپ دیتی ہے یہ نہیں سوچتی کہ وہ ایک مرد ہے اگر جو مکر گیا تو کہاں جائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.