رمضان میں جس نے یہ ایک تسبیح کر لی اس کی ہر حاجت پوری ہو جائے گی،رزق اتنا ملے گا کہ سنبھالا نہ جائے گا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! ”اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن نماز کے لیے پکارا جائے، یعنی نماز کی اذان ہوجائے، تو اللہ کی یاد کے لیے جلدی کرو۔ اور خرید وفروخت چھوڑدو۔ یہ تمہارے حق میں بہت ہی بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔ ﴿آیت ۹﴾ اور جب نماز ہوجائے تو زمین میں پھیل جاوٴ اور اللہ کا فضل تلاش کرو یعنی رزق حلال تلاش کرو۔ اور اللہ کو بہت یاد کرو؛ تاکہ تم کامیاب ہوجاوٴ۔ ﴿آیت ۱۰﴾ جب لوگ سودا بکتا دیکھتے ہیں یا تماشہ ہوتا ہوا دیکھتے ہیں، تو اُدھر بھاگ جاتے ہیں اور آپ کو کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔ تو فرمادیجیے جو اللہ کے پاس ہے وہ بہتر ہے، تماشے سے اور سودے سے، اور اللہ سب سے بہتر رزق دینے والے ہیں“۔ ﴿آیت ۱۱﴾آخری آیت (نمبر ۱۱) کا شان نزول :۔ ابتداء ِاسلام میں جمعہ کی نماز پہلے اور خطبہ بعد میں ہوتا تھا؛ چنانچہ ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺ جمعہ کی نماز سے فراغت کے بعد خطبہ دے رہے تھے کہ اچانک وحیہ بن خلیفہ کا قافلہ ملک ِشام سے غلّہ لے کر مدینہ منورہ پہنچا۔

اُس زمانے میں مدینہ منورہ میں غلّہ کی انتہائی کمی تھی۔ صحابہٴ کرام نے سمجھا کہ نمازِ جمعہ سے فراغت ہوگئی ہے اور گھروں میں غلّہ نہیں ہے، کہیں سامان ختم نہ ہوجائے؛ چنانچہ خطبہٴ جمعہ چھوڑکر باہر خرید وفروخت کے لیے چلے گئے، صرف ۱۲ صحابہ مسجد میں رہ گئے، اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی۔ حضرت عراک بن مالک  جمعہ کی نماز سے فارغ ہوکرلوٹ کر مسجد کے دروازہ پر کھڑے ہوجاتے۔اور یہ دعا پڑھتے: اللّٰہُمَّ اِنّی اَجَبْتُ دَعْوَتَکَ، وَصَلّیْتُ فَرِیْضَتَک، وَانْتَشَرْتُ کَمَا اَمَرْتَنِی فَارْزُقْنِی مِنْ فَضْلِک وَاَنْتَ خَیْرُ الرَّازِقِین۔ اے اللہ! میں نے تیری آواز پر حاضری دی، اور تیری فرض نماز ادا کی، پھر تیرے حکم کے مطابق اس مجمع سے اٹھ آیا، اب تو مجھے اپنا فضل نصیب فرما ، تو سب سے بہتر روزی رساں ہے۔ (ابن ابی حاتم) تفسیر ابن کثیر۔ اس آیت کے پیش نظر بعض سلف صالحین نے فرمایا ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن نمازِ جمعہ کے بعد خرید وفروخت کرے، اسے اللہ تعالیٰ ستر حصے زیادہ برکت دے گا۔

(تفسیر ابن کثیر)۔جمعہ المبارک کے دن کا ایک بہت خاص الخاص عمل تحریر کیا جارہا ہے یہ عمل کرنے سے اللہ پاک اپنی رحمت سے آپ کی تمام جائز حاجتیں پوری فرمادیں گے ۔اگر کوئی مشکل آن پڑی ہے کوئی مسئلہ ہے گھر میں کوئی مسائل ہیں تو بھی آپ اگر جمعہ کے دن اس عمل کو کرتے ہیں تو اس عمل کی برکت سے بہت جلد آپ کی وہ مشکل وہ مسئلہ حل ہوجائے گا ۔3آپ نے جمعہ کے دن نماز مغرب کے بعد یَا اللہُ یَا رافِعُ یَانَافِعُ ان کی ایک ایک تسبیح کرنی ہے اور اول و آخر گیارہ بار درود پاک ضرور پڑھنا ہے اور اس کے بعد اللہ پاک کے حضور اپنی مشکل حاجت مسئلہ پیش کریں اور گڑگڑا کر دعا مانگیں انشاء اللہ اللہ پاک آپ کی وہ حاجت پوری فرمادیں گے آپ کا مسئلہ دور ہو جائے گا۔ شکریہ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.