انگور کھانے کا صیحح طریقہ اور قیمتی فائدے

انگور قدرتی منرلنز سے مالامال اللہ پاک کی ایک بیش بہا قیمتی نعمت ہے آپ انگور کا افادیت کا اندازہ ا س بات سے لگا سکتے ہیں ؟

کہ ہمارے پیار ے نبی کریمﷺ پھلوں میں انگور اور تربوز شوق سے کھاتے تھے۔ قرآن مجید میں انگور کا کم و بیش چھ مرتبہ ذکر ملتا ہے اسی لیے انگور کو پھلوں کی ملکہ اورجنت کا میوہ بھی کہاجاتا ہے۔ ویسے تو اس پھل کو کھانے کے فائدے ہی فائدے ہیں۔ لیکن اگر انگور صیحح وقت منا سب مقدار اور خاص طریقے سے کھایا جائے تو بڑی بڑی جان لیوا اور مہنگی بیماریاں صرف انگور کھانےسے ختم ہوجائیں گی۔ آئیے جانتے ہیں

کہ انگو رکے حیرت انگیز فائدے اور زبردست علاج۔ انگو ر قدرتی طور پر وٹامن سی، اے ، پروٹین ، فائبرز او ر کاپر کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈینٹ جیسے قیمتی منرلنز سے مالامال ہوتے ہیں۔ یہ تمام نیوٹرایشنز ہمارے جسم کو مضبوط اور خطرنا ک بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔یہ آپ کو قبض ، کینسر، معدے اور دل کے امراض، کولیسٹرول ، اینیمیا اور بھولنے والی بیماریوں کے ساتھ ساتھ وائرل اور فنگس بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ ان کامزاج گر م تر ہوتا ہے۔ ان کی روزانہ کی خوراک سو گرام سے ڈیڑھ گرام تک ہوتی ہے۔ انگو ر کھانے کے بعد پانی کا استعمال ہرگزنہ کریں۔

انگو ر کو کھانے کابہترین وقت صبح خالی پیٹ ہے ۔ اگر سو گرام انگور دو سے تین ہفتے تک صبح خالی پیٹ کھالیے جائیں تو اس سے دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت میں کئی گنا اضافہ ہوجاتاہے۔ اور یاداشت میں تیزی سے بہتر ی آتی ہے۔ ایسے افراد جن کو چیزیں بھول جانے کا مسئلہ ہے وہ صبح خالی پیٹ انگو ر کا استعمال ضرور کریں۔ انگور میں وٹامن سی کی وافر مقدا ر موجو د ہوتی ہے جو جسم میں خراب کولیسٹرول کو ختم کرنے اور دل کو مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ایسے افرا د جن کے جسم میں ابتدائی کولیسٹرول کا لیول بڑھ چکا ہے اور دل کے شدید امراض میں مبتلا ہیں

انہیں چاہیے کہ انگو ر کو اپنے کھانے میں ضرور استعمال کرو ائیں۔ انگور میں موجو دفائبر ز سے نظام ہاضمہ کی پیداوار میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ جس سے معدے اور بڑی آنت کے کام کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ اور قبض کا نام ونشان نہیں رہتا۔ انگور ہمارے قوت مدافعت کمزور کرنے والے بیکٹیریا اور وائرسز کو ختم کرکے ہمارے قوت مدافعت کو مضبو ط کرتے ہیں۔ اگر حاملہ خواتین روزانہ انگور کا استعمال کریں تو چکر ،متلی اور اپھارہ جیسی کیفیت سے آرام ملے گا ۔

اور بچہ بھی گورا چٹا اور صحت مند پیدا ہو گا۔ ہمار ا جسم وائرل ، فنگس اور بیکٹیریل انفیکشن سے محفوظ رہتا ہے۔ دل کو طاقت ور اور گردے کی پتھر ی کو خارج کرنے کے لیے ایک گلاس پانی میں پانچ چمچ انگور کا جوس اور ایک چمچ شہد ملا کر صبح خالی پیٹ پی لیں ۔ انشاءاللہ تمام امراض سے فوری شفاء ملے گی ۔جس پھل ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ نے پسند کیا ہو اور اس میں شفاء نہ ہو یہ ہونہیں سکتا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.