تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گےزیتوں کے تیل میں چھُپا ایسی بیماریوں کا علاج

آج کل متعدد افراد گردے کی پتھری کا شکار ہیں ۔ گردے میں پتھری گردوں کے افعال میں خرابی کے باعث ان میں جمع ہوجاتی ہے جو کہ بالکل چھوڑی کنکریوں کی مانند ہوتی ہے۔ گردے کی پتھری جب مریض کےجسم سے خارج ہوتی ہے تو اس سے مریض شدید تکلیف محسوس کرتا ہے کیونکہ اسے ایک سست اور تکلیف دہ عمل سےگزرنا پڑ رہا ہوتا ہے۔ ڈاکٹر اس کا علاج عموماََ آپریشن بتاتے ہیں تاہم ماہرین صحت کے مطابق چند ایسی غذائیں موجود ہیں جن کے کھانے سے گردے کی پتھری سے نجات ممکن ہے۔

اگر آپ بھی گردے کی پتھری کا شکار ہیں تو یہ نسخہ آپ کو اس سے نجات دلا سکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق لیموں کے رس، زیتون کے تیلاور آب جو سے تیار کردہ یہ نسخہ گردے کی پتھری کو تحلیل کر کے باریک زروں میں تبدیل کر دیتا ہے اور یہ پتھری با آسانی جسم سے خارج ہو جاتی ہے۔ زیتون کا تیل 100 ملی لیٹر، آب جو 100 ملی لیٹر، اور لیموں کا رس درکار ہو گا۔ ان تینوں چیزوں کو بہت اچھی طرح مکس کرلیں اور روزانہ صبح نہار منہ تقریباً 50 ملی لیٹر مقدار استعمال کریں۔ باقاعدگی سے استعمال کریں تو تقریباً 4 سے پانچ دن بعد پیشاب کی رنگت قدرے زیادہ پیلی محسوس ہونے لگے گی ، جس کا مطلب ہے کہ نسخہ کام کررہا ہے۔ عموماً تقریباً 8دن میں مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جاتا ہے۔آلو کے چپس ہر چھوٹے بڑے شخص کی پسندیدہ غذاؤں میں سے ہیں جو بے وقت اور ہلکی پھلکی بھوک مٹانے کےلیے بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ اگر کسی کو یہ معلوم ہوجائے کہ اس کی پسندیدہ غذا جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہیں تو یقیناً وہ حیران ہونے کے ساتھ ساتھ سوچ میں بھی پڑجائے گا۔ یہ بات تو اکثر لوگوں کو معلوم ہوگی کہ آلو کے چپس میں چکنائی (فیٹ) اور کیلوریز پائی جاتی ہیں لیکن یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ پیکٹ والے چپس جان لیوا مرض کینسر کا سبب بھی بن سکتے ہیں کیونکہ ان میں کینسر کی وجہ بننے والے ایک خطرناک مادّے ’ایکریلومائیڈم‘ کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ ایکریلومائیڈم کی کچھ مقدار سگریٹ میں بھی پائی جاتی ہے جس سے کینسر میں مبتلا ہونے کے خدشات خطرناک حد تک بڑھ جاتے ہیں جب کہ فرنچ فرائیز میں بھی ایکریلومائیڈم پائے جانے کا شبہ ہے تاہم اس پر تحقیق ابھی جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جتنا ممکن ہوسکے کہ پیکٹ والے آلو کے چپس سے اجتناب کرتے ہوئے انہیں پسندیدہ غذاؤں کی فہرست سے نکال دیا جائے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.