شوال المکرم کی دوسری جمعرات نماز عصر کے بعد

آیت الکرسی کا عالم بننے کے لےے متعلقہ شخص ایک وقت ایسا متعین کر ے جس کی پابندی کرسکے ۔ یہ عمل اکتالیس روز کا ہے۔ وقت معینہ پر با وضوہو کر بیٹھے اور پھر گیا رہ مرتبہ درود شریف پڑھے اور آیت الکرسی تین سو مرتبہ پڑھے اور پھر آخر میں درود شریف گیا رہ مرتبہ پڑھ کر اٹھ کھڑاہو ۔اسی طرح روزانہ باوضو ہو کر یہ عمل دہراتا رہے ۔درود شریف اول بھی گیا رہ مرتبہ اور آخر میں بھی گیارہ مرتبہ پابندی سے پڑھے اور آیت الکرسی تین سو بار پڑھے ۔اس تعداد سے نہ کم ہو نہ زیادہ۔ اکتالیس دن کے بعد عامل ہو جائے گا ۔پھر جس مرض کے لےے بھی اسے استعمال کرے گا انشاءاللہ مریض صحت یاب ہوجائے گا ۔اسکے علاوہ دو اسم یا وہاب یا رازق جمعرات کے دن نماز عصر کے بعد لازمی پڑھیں ۔ہر مراد ہر دعا اللہ کے حکم سے پوری ہوجائے گی۔

اسے پڑھ کر مریض پر صبح وشام دم بھی کردیا کرے اور پانی پر بھی دم کرکے دے اور کم ازکم گیارہ دن پانی پینے کی تاکید کرے ۔ان گیارہ دنوں میں دم کےے ہوئے پانی کے علاوہ پانی نہ پئےے ۔اس کی تاکید کردی جائے ۔ سورة فاتحہ کا عمل سورةفاتحہ کے لےے کسی وظیفہ کی ضرورت نہیں ہے ۔اسے جب بھی موقع ملے دن رات میں اکیس با ر پڑھ کرے ۔یہی عمل کافی ہے ۔اس پہلی سورة پاک کے بہت سے نام ہیں جن میںسے ایک نام سورة شفاءبھی ہے ۔اس لےے ہر مریض پر دم کے لےے بھی یہ مفید ہے اور پانی پر دم کرکے پلانا بھی مفید ہے ۔مریض کو نماز کی پابندی کی تاکید کے سا تھ اس کو پڑھنے کی بھی تاکید کریں کہ وہ خودبھی پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر دم کرے ۔

اپنے جسم کے اوپر ہاتھ پھیر لیا کرے اور جسم کے جس حصہ میں درد معلوم ہو وہاں خصو صی طور پر تین بار پڑھ کردم کرنے سے فائدہ ہو گا ۔ یہ پند رہ پندرہ منٹ کے وقفے سے تین بار دم کرے ۔ آج کل تعوےذگنڈوں کا کاروبار بہت چل رہا ہے ۔بیشتر لوگوں نے اسے پیشہ بنا لیا ہے ۔غرےب مریضو ں سے ٹھونک بجاکر پیسے وصول کرتے ہیں ۔میری درخوست ہے کہ اسے پیشہ نہ بنایا جائے ۔اللہ کی رضا کے لےے ہی خدمت کی جائے اور اللہ ہی سے دنیااور آخرت کی فلاح طلب کی جائے ایک شخص نے عرض کیا یا رسولﷺ مجھے ایسی چیز بتائیں کہ مجھے اس سے نفع ہو . فرمایا آیت الکرسی پڑھا کراللہ تیری اور تیری اولاد کی اور نگاہ رکھے گا۔

تیرے گھر پریہاں تک کہ تیرے ہمسائے اوران کے گھر بھی اللہ کی حفاظت میں ہوں گے. حضور نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ جو شخص ہر فرض نماز کے بعد ایک بار آیت الکرسی ہمیشہ پڑھتا رہا جنت اس پر واجب کر دی جائے گی . جنت اوراس کے درمیان سوائے موت کے کوئی چیز حائل نہ ہوگی ایک شخص نے نبی کریم سے عرض کیا کہ یارسولﷺ میرے گھرمیں خیروبرکت نہیں. آپﷺنےارشاد فرمایا کہ تم آیت الکرسی کیوں نہیں پڑھتے آج ہم آپ کو ایک بہت زبردست وظیفہ بتائیں گے کوئی ایسا شخص جس کو لگتا ہے کہ میرے کام میں رکاوٹ یا بندش ہے تو یہ وظیفہ ان شخص کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.