باسی منہ گرم پانی پینا

ہماری باڈی پانچ فیکٹرز سے مل کر بنی ہے جن میں سب سے بنیادی چیز پانی ہے کیونکہ ہماری باڈی ستر فیصد پانی سے بنی ہوئی ہے اس لئے آپ کو ایسی چیزیں کھانی چاہئیں جن میں زیادہ پانی ہو کیونکہ آپ کی باڈی ستر فیصد پانی سے بنی ہے اس لئے آپ کو زیادہ سے زیادہ پانی چاہئے لیکن آج کل دیکھ لیں کہ پانی پینے کی جگہ ہم کیا کررہے ہیں ہم لوگ پانی تو پی رہے ہیں لیکن وہ پانی ہماری باڈی کو فائدہ دینے کی بجائے نقصان دے رہا ہے ہم لوگ فریج کا پانی پی رہے ہیں ہم لوگ بند بوٹل والا پانی پی رہے ہیں ہم لو گ ایسے پیوری فائر کا پانی پی رہے ہیں جو کہ زہر ہے یہ جو پانی جس سے آپ کی پوری باڈی کا نظام چلتا ہے جو کہ آپ کے جسم کا تیسرا حصہ ہے اور اس پانی کی طرف ہمارا دھیان ہیں نہیں ہے ہمارا دماغ پچہترفیصد پانی سے بناہ وا ہے ہمارا دل ستر فیصد پانی سے بنا ہوا ہے اور ہمارے پھیپھڑے جہاں سے ہم سانس لیتے ہیں وہ تریاسی فیصد پانی سے بنی ہوئی ہیں ہماری ہڈیاں جو ہمیں دیکھنے میں سخت نظر آتی ہیں لیکن ان میں بھی اکتیس فیصد پانی ہی ہے یعنی ہماری باڈی کلی طور پر پانی سے بنی ہوئی ہے اس لئے پانی ہمارے لئے بہت ضروری ہے ۔اگر ہمارا ڈائیجسٹو سسٹم ٹھیک رہے گا تو ہم بھی ٹھیک رہیں گے ہم اپنے منہ کے ذائقے کا خیال تو رکھتے ہیں

لیکن اس بات کا خیال نہیں کرتے کہ ہمیں کیا کھانا چاہئے اور کیا نہیں کھانا چاہئے کھانے کے علاوہ ہماری کچھ عادتیں ایسی ہیں جو ہمارے ڈائیجسٹو سسٹم کو خراب کردیتی ہیں اس تحریر میں ایک ایسی ہی بہت بڑی غلطی کے بارے میں بتایاجارہا ہے جو ہم روزانہ کرتے ہیں یہ غلطی ہے صبح نہار منہ اُٹھ کر کلی کرنا غرارے کرنا دانت صاف کر کے کچھ کھانا پینا اگر ہم صبح اُٹھ کر کلی کئے بناپانی پی لی تو ہمارے منہ میں موجود جو سلائیوا پانی کے ساتھ ہمارے منہ کے ذریعے ہمارے معدے میں جاتا ہے یہ سلائیوا ہمارے لئے کتنا فائدہ مند ہے اس بات کا آپ اندازہ بھی نہیں لگا سکتے سلائیوا سے مراد ہے ہمارے منہ میں پیدا ہونے والی رال آپ لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ پانی ہماری صحت کے لئے کتنا ضروری ہے کھانے کو چھوڑ کر تو زندہ رہا جاسکتا ہےلیکن پانی پئے بغیر زندہ رہنا ناممکن ہے اور اگر یہ پانی آپ صبح اٹھ کر بستر پر بیٹھے بیٹھے پیتے ہیں یہ پانی آپ کے لئے آب حیات کا کام کرتا یہ پانی ہمارے سلائیوا کو ہمارے معدے میں لے جاتا ہے اور سلائیوا کے ساتھ مل کر یہ پانی آب حیات بن جاتا ہے باسی منہ یعنی کلی کئے بغیر پانی پینا ہماے لئے کتنا فائدہ مند ہوسکتا ہے اسی پر بات کررہے ہیں صبح نہار منہ پانی پینا ہمارے لئے کیسا ہے جب صبح اٹھ کر کلی کرنے سے پہلے جو پانی ہم پیتے ہیں

اس پانی سے ہمارا میٹابولک سسٹم بہت مضبوط رہتا ہے اور جب ہماری باڈی کا میٹابولک ریٹ اچھا ہوگا تو ہمارا ڈائیجسٹو سسٹم بھی اتنا ہی اچھا رہے گا آپ جب صبح سو کر اٹھیں تو ہلکا نیم گرم پانی چسکی چسکی لے کر پئیں تا کہ آپ کے منہ کی رال زیادہ سے زیادہ آپ کے معدے میں جاسکے یہ جیسے ہی آپ کے معدے میں جاتی ہے تو ہمارا ڈائیجسٹو سسٹم ایکٹو ہوجاتا ہے اور ہمارے معدے کی بہت سی بیماریاں جڑ سے ختم ہوجاتی ہیںجن لوگوں کو قبض رہتی ہے تو ایسے افراد ہلکا نیم گرم پانی صبح نہار منہ پینا شروع کردیں یا اس پانی میں ایک لیمن جوس اور آدھاچمچ شہد شامل کر کے بھی پی سکتے ہیں لیکن پانی جیسا بھی پئیں آپ کے نہ کی رال زیادہ سے زیادہ معدے میں جانی چاہئے صبح باسی منہ پانی پینے سے آپ کے چہرے سے کیل مہاسے اور پمپلز ختم ہوتے ہیں چہرے پر چمک آجاتی ہے اور چہرہ پررونق رہتا ہے کیونکہ ہلکا نیم گرم پانی پینے سے نہ صرف ہمارا پیٹ صاف رہتا ہے بلکہ ہمارا خون بھی صاف ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے چہرے کا گلو بڑھتا ہے پیٹ کی گیس تیزابیت سینے کی جلن قبض اور جوڑوں کا درد یہ سب صرف نیم گرم پانی سے ہی ختم ہوجاتا ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.