دل کی نالیوں کو صاف کرنے کا نسخہ

آپ لو گ جانتے ہیں قربانی والی جو عید ہے وہ قریب آرہی ہے جس کو عید الاضحیٰ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس میں بہت زیادہ گ وشت کااستعمال کیا جاتا ہے۔ گ وشت زیادہ کھانےسے اکثر ایسا ہوتا ہے کولیسٹرول جو ہے وہ بڑھ جاتا ہے ۔ بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جن کا کولیسٹرول پہلے سے زیادہ ہوگا یا بالکل آخری مطلب رینج پر پہنچ ہوگا۔ وہ دوسو سے اوپر ٹچ کررہا ہوگا وہ کیا کہیں گے کہ گ وشت نہیں کھانا ہے؟ یہ نہیں کھاناو ہ نہیں کھانا ہےوغیرہ وغیرہ۔ تو ان کے لیےیہ نسخہ مجرب ہے۔ آپ نے شامیاں کھانی ہیں۔ آپ نے طرح طرح کے پکوان بنا کرکھانے ہیں۔ عید پر یہی شوق ہوتا ہے کہ کھانا پیناا ور بڑے پکوان بنائے جاتےہیں۔ ایسا نہ ہو کہ آپ لو گ کھانے پینےسے رہ جائیں۔تو اس کے لیے آپ کو ایک نسخہ بتائیں گے۔ جن کا کولیسٹرول بڑھ گیا ہے۔اگر آپ کا کولیسٹرول بڑھا نہیں ہے۔ لیکن سمجھ رہے ہیں۔ اگر زیادہ گ وشت کھاؤگا تو میرا کولیسٹرول اتنا ہوجائےگا۔ تو تب بھی آپ اس نسخہ کو استعمال کرسکتےہیں۔ آپ کو اس نسخے کے بارے میں بتاتے ہیں ۔ اس نسخے کے لیے آپ کو تین چیزیں چاہیں ہوں گی۔ یہ آپ کے کچن میں موجود ہوں گی۔ پہلےنمبر پر آپ کو میتھی دانہ چاہیے ہوگا۔ دوسرے نمبر بڑی الائچی چاہیے ہوگی ۔ جس کو الائچی کلاں بھی بولتے ہیں۔ تیسرے نمبر آپ کو پودینہ خشک چاہیے ہوگا۔ اگرآپ کے پاس پودینہ سبز موجود ہے۔ تو آپ اس کو خشک کرکے بھی استعمال کرسکتےہیں۔ لیکن اس کو چھاؤں میں خشک کرنا ہوتا ہے یا آپ اس کو پنساری سے بھی لے سکتےہیں۔ یہ تینوں اجزاء آپ کو ہم وزن چاہیں ہوں گی۔ یہ تینوں چیزیں آپ کو تیس تیس گرام چاہیں ہوں گی۔

یا پچا س پچاس گرا م لے لیں۔ یعنی پودینہ تیس گرام ، میتھی دانہ تیس گرام اور بڑی الائچی تیس گرام چاہیے ہوگی۔ آپ نے ان تینوں اجزاء کو باریک سفو ف بنا لینا ہے۔یہ پاؤڈر اب تیار ہے۔ اب اس کے مقدار خوراک کی بات کرلیں۔ اورصبح اور شام دو وقت آپ نے اس کو استعمال کرنا ہے۔اور آدھا چائے والا چمچ صبح اور آدھا چائے والا چمچ شام کھانا کھانے کے آدھا یا پونا گھنٹے بعد اس کو تازہ پانی کےساتھ استعمال کریں۔ اس کو ایک ماہ مسلسل استعمال کریں۔ اگرآپ کا کولیسٹرول زیادہ ہے تو پہلے اس کاٹیسٹ کرو ا لیں۔ ایک ماہ اس کو استعمال کریں۔ اس کے بعد دوبارہ جا کر کروا لیں۔ انشاءاللہ! اللہ کے حکم سے آپ کی جو رپورٹ ہے وہ نارمل آجائے گی۔ ا س نسخے کو ضرور آزمائیں۔ اور عید کے مزے لیں۔ اور مزیدار پکوان کے مزے اڑائیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *