معدے کی خشکی گرمی فوری دور

آج آپ کو ایک ایسا نسخہ بتائیں گے۔ جو کہ معدے کی گرمی کا دیسی علاج ہے۔ ہم آپ کو بتائیں گے

۔ معدے کی گرمی کا دیسی اور کامیاب ترین علاج یہ نسخہ معدہ کی گرمی کو فوری ختم کرسکتا ہے۔ معدے کی خشکی ، بد ہضمی، بھوک نہ  لگنا، پیٹ کا بھاری پن دور کرنے کا لاجواب اور مستند نسخہ ہے۔ اس کو بنانے کے لیے ان اجزاء کی ضرورت ہوگی۔ اس نسخے کو بنانے کے لیے پچاس گرام سونف، پچاس گرام سونٹھ، الائچی کلا  ں دانہ پچاس گرام،ملٹھی پچاس گرام،لاہوری نمک پچیس گرام ،نمک سیاہ پچیس گرام ، فلفل سیاہ پچیس گرام، نوشادر انڈین پچیس گرام لےلیں۔ اب ان تمام اجزاء کو  کسی ہمام دستے  میں باریک پیس لیں۔ اور سفوف بنا لیں۔ پھر شیشی میں ڈال کر محفوظ رکھ لیں۔ صبح وشام ایک چمچ  کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد تازہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ معدے کی گرمی خشکی ، بد ہضمی ، پیٹ کا بھاری پن اور تبخیر معدے کاشاندار علاج ہے۔

ایک بار آز مائیں۔ انشاءاللہ! م ایوسی  نہیں ہوگی۔ معدے میں گرمی کی ویسے تو اکثر علامات سامنے نہیں آتیں ماسوائے بے آرامی کے، ایسا ہونے پر ابلے ہوئے سفید چاول بھی معدے کو ٹھنڈک پہنچا سکتے ہیں اور پانی کی مقدار بڑھاتے ہیں، دہی کے ساتھ سادے چاول کھانا اس اثر کو زیادہ تیز کردیتا ہے۔ پودینہ بھی معدے کی گرمی دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے جس کی وجہ اس کی ٹھنڈی تاثیر ہے۔ ایک کپ پودینے کا پانی یا چائے معدے میں اضافی تیزابیت کی سطح میں بھی کمی لانے کے لیے کافی ہے۔ سیب، آڑو، تربوز اور کھیرا وغیرہ کھائیں جبکہ کھٹی غذاؤں سے دور رہیں جو کہ تیزابیت کو بڑھا کر معدے کی گرمی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔ زیادہ مقدار میں پانی پینا فوری طور پر معدے کی گرمی میں کمی لاسکتا ہے، پانی اضافی گرمی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے زہریلے اثرات کے اخراج میں بھی مدد دیتا ہے جبکہ نظام ہاضمہ کو صحت مند بناتا ہے۔

ناریل کا پانی معدے میں تیزابیت کی سطح کو معمول میں لانے میں مدد دیتا ہے جس سے معدے کی لائننگ کو بھی ٹھنڈک ملتی ہے اور حرارت کے اخراج میں کمی آتی ہے۔دہی معدے میں صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی مقدار بڑھانے میں مدد دینے والی غذا ہے جس سے معدے کی گرمی کے اخراج میں مدد ملتی ہے جبکہ نظام ہاضمہ اور دیگر افعال بھی بہتر ہوتے ہیں۔ ٹھنڈا دودھ بھی معدے کے درجہ حرارت کو کم کرتا ہے جبکہ معدے میں تیزابیت کو بھی کم کرنے میں مددگار ہے، اس کے سکون پہنچانے والی خصوصیت معدے کی گرمی سے ہونے والی بے آرامی کو دور کرتی ہے۔ ایک گلاس ٹھنڈا دودھ پینا اس مسئلے سے نجات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *