مکئی (چھلی)کھانےسے آپ کے جسم کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

ماہرین کے جانب سے پیلے او ر ذائقے سے بھر پور  چھوٹے چھوٹے دانوں پر مشتمل مکئی کے بوٹے یعنی چھلی کے

دانوں میں موجود غذائیت انتہائی بخش قرار دی گئی ہے۔ اس میں  موجود وٹامن بی ون اور بی فائیو توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ  پٹھوں کے نئے خلیات  بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ مکئی کے استعمال سے صحت پر متعدد طبی فوائد حاصل ہوتےہیں۔ جنہیں نظرانداز کرنا بےوقوفی ہوتا ہے۔ آپ کو بتائیں گے چھلی کھانا ہمارے جسم کے ساتھ کیا کرتا ہے؟ غذائی ماہرین  کے مطابق چھلی یعنی بھٹہ میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو کہ بے شمار  امراض سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے

اس میں موجود فائبرز  جسم کی توانائی بحال کرتا ہے۔ کولیسٹرول کی سطح متوازن بناتا ہے اورنظام ہاضمہ کی کارکردگی درست رکھتا ہے جس کے نتیجے  میں قبض کی شکایت دور ہوجاتی ہے مکئی کے استعمال سے کمزور بینائی کا علاج بھی ممکن ہے۔  مکئی میں موجود کیروٹینا ئڈز  صرف بینائی تیز کرتا ہے بلکہ وٹامن اے کےحصول ایک بہترین ذریعہ ہے حالیہ امریکن تحقیق  کے مطابق پوپ کارن صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہیں۔ جن کا استعمال  پھل اور سبزیوں کی طرح ہی مفید ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق  پاپ کارن میں پھلوں میں پائے جانے والی صحت کے لیے مطلوب غذائیت موجود ہوتی ہے۔ لہٰذا وہ افراد جو پھل اور سبزیاں کھانا پسند نہیں کرتے۔ وہ پا پ کارن کھاسکتے  ہیں۔ ڈائٹنگ کرنے والے لوگوں کے لیے پاپ کارن بھی ایک بہترین  آپشن ہے۔ کیونکہ یہ فائبرز اور منرلنز سے بھرپور بہترین غذا ہے۔

جس کے استعمال سے تادیر بھوک محسوس نہیں ہوتی۔ طبی ماہرین  کے مطابق  جو لوگ مکئی کے استعمال کرتےہیں ان میں بلڈ شوگر ، انسولین کی مقدار مناسب حد تک کنٹرول میں رہتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق مکئی اینٹی آکسیڈینٹس کا بہترین ذریعہ ہے اس میں فینالاک ایسڈ نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے جسم میں اینٹی آکسیڈ ینٹس کی تعداد بڑھتی ہے۔ جس کے نتیجے میں  جسم سے مضرصحت مادوں کا صفایا ہوتا ہے مکئی میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو نظام انہضام کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ اسے کھانےسے قبض دور ہونے کے ساتھ پیٹ ٹھیک  رہتا ہے اگر آپ چاہتے  ہیں کہ وزن کنٹرول میں رہے تو چاول کھانے کے بجائے مکئی کو ترجیح دیں۔ اس سے ملنے والی پروٹین  کی وجہ سے کچھ ہی عرصہ میں آپ کا وزن کم ہونے لگے گا۔ وٹامن اے کی کمی سے ہونےوالی خ ون کی کمی  کو مکئی کھاکر باآسانی دور کیا جاسکتا ہے۔ا س میں آئرن کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ جو جسم کو مضبوط  بنانے میں مدد دیتی ہے۔ مکئی کو کارن  سوپ، سلاد ، سالن اور دیگر غذاؤں میں پکا کر استعمال کیا جاتا ہے مکئی کو گرمیوں میں بھون کر بطور اسنیکس بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.