یہ چھوٹا سا عمل کرو ، زندگی میں کبھی قبض اور بواسیر نہیں ہوگی ، شوگر کا بھی زبردست علاج

قبض ذیابیطس جیسے مرض کی بھی ایک بڑی علامت ہوسکتا ہے۔تحقیق کے مطابق ذیابیطس سے ہٹ کر کچھ اقسام کے کینسر لاحق ہونے کی صورت میں بھی قبض کی شکایت اکثر رہنے لگتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے تو اسے عام سمجھ کر نظر انداز مت کریں۔چند عام اور مزیدار چیزوں کو کھانا اس تکلیف سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اس میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور ایک امرود ہی فائبر کی روزانہ کے لیے ضروری مقدار کا 12 فیصد حصہ جسم کو فراہم کردیتا ہے جو کہ نظام ہضم کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے، امرود کے بیج بھی قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔سونف کو کھانے کے بعد استعمال کرنا نظام ہاضمہ کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔

جبکہ سانس کی بو کی شکایت بھی ختم ہوتی ہے، سونف اکثر قبض کے شکار رہنے والے افراد کے لیے بہترین ہے جبکہ اس کا تیل بھی نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔کیلے بھی قدرتی طور پر قبض کشا پھل ہے، یہ فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور کھانے کو آسانی سے ہضم ہونے میں مدد دیتے ہیں، اس پھل میں پوٹاشیم بھی ہوتا ہے جو کہ آنتوں کے افعال کو بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔مٹر تو سردیوں میں بہت زیادہ استعمال ہونے والی سبزی ہے جس میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ وٹامن کے ون بھی جسم کو ملتا ہے جو کہ ہڈیوں کی صحت بنانے، خون کے گاڑھے ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔

جیسا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے کہ فائبر قبض کے خلاف بہترین جز ہے اور مٹر کھانے کی عادت بھی قبض دور کرتی ہے۔گاجروں میں پیکٹین نامی جز پایا جاتا ہے جو کہ آنتوں کے افعال کے لیے بہتر ہوتا ہے جبکہ یہ نظام ہاضمہ کی بھی صفائی کرتا ہے۔وٹامن سی، اے اور کے سے بھرپور یہ قبض دور کرنے کے لیے بہترین ہے، اس میں شامل اجزاءجسم کو روزانہ درکار فائبر کا دس فیصد حصہ فراہم کرتے ہیں۔مکئی بھی فائبر سے بھرپور غذاؤں میں سے ایک ہے جس کی سوگرام مقدار میں 7 گرام فائبر ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ لیوٹین اور دیگر اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ صحت مند بینائی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔فائبر اور ورزش کے ساتھ ساتھ مناسب مقدار میں پانی پینا بھی قبض کی شکایت میں کمی لانے کے لیے ضروری ہے، پانی آنتوں کے افعال کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے، اگر آپ کا جسم پانی کی کمی کا شکار ہوگا تو قبض کا خطرہ بھی اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔ اور اس کے ذریعے ہم بواسیر سے بھی چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ یہ جو قبض ہے یا بواسیر ہےا س میں انسان کو بہت ہی زیادہ تکلیف کا سا منا کر نا پڑتا ہے اگر ہم ان چیزوں پر عمل کر تے ہیں تو ہم ان تکالیف سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *