سیب ، کیلا ، تربوز، بادام ، مالٹا کونساپھل دن میں کس وقت کھانا چاہیے

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ عام غذاؤں کے ساتھ پھلوں اور خشک میوہ جات کا استعمال بھی

لازمی کرنا چاہیے۔ جن کے استعمال سے انسان خود کو توانا ، تروتازہ اور فرحت بخش محسوس کرتا ہے ۔ طبی اور غذائی ماہرین کےمطابق ہرغذا کےکھانےکا ایک وقت ہوتا ہے۔ جس میں اس غذا کو کھانےسے اس کے مکمل فائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق صبح کا وقت ایسا ہے۔ جب انسان بہتر غذا کے ذریعے اپنی صحت کو مزید بہتر اور زندگی طویل بنا سکتا ہے۔ اور اسی دوران تازہ پھلوں او رخشک میوہ جات کے استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔ مگر ہر پھل صبح نہارمنہ صحت کے لیے مفید ثابت نہیں ہوتا۔ آج آپ کو بتائیں گے کہ صبح نہارمنہ کن تازہ پھلوں کو استعمال کرنا چاہیے

اور کونسے پھل کس وقت فائد ہ دیتے ہیں۔ سیب: سیب کو کرشماتی پھل کہاجاتا ہے۔ کیونکہ اس میں فائبرز وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جوجسم میں پانی کو کھینچ کر ایک تشکیل دیتا ہے جو غذا کے ہضم ہونے کا عمل سست کرتا ہے۔ روزانہ ایک سیب سے دیر تک پیٹ بھر ے رہنے کا احساس ہوتا ہے اور بلڈ شوگر لیول متوازن اور جبکہ انسولین کی افزائش مثبت مقدار میں ہوتی ہے اس کے علاوہ صبح کےاوقات میں روزانہ ایک سیب کھانےسے فالج سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ ایک تحقیق کے دوران دس برسوں تک بیس ہزار سے زائد رضا کاروں میں پھلوں اور سبزیوں کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ سرخ سیب کھانےکی عادت رکھنےوالے رضاکاروں میں فالج کا خطرہ نو فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ کیلا: کیلا ایک ریشہ دار غذا ہے ناشتہ میں یا دن کے کسی بھی حصے میں کیلا کھانا آپ کے ہاضمے کے عمل کو تیز کرسکتا ہے۔ البتہ شام یا رات کو کیلا کھانا نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

لہٰذا اسے بھی صبح ناشتے میں کھانا بھی مفید ہے۔ تربوز: صبح نہار منہ تربوز کھانا مثبت قرار دیا جاتا ہے۔ صبح نہارمنہ تربوز کھانا انسانی جسم کےلیے بہت مفید ہے۔ کیونکہ تربوز میں لائیکو پین زیادہ مقدار میں موجود ہے۔ جو آنکھوں اور دل کے لیے مؤثر ہے۔ موسم گرما کے اس پھل کے صبح نہارمنہ کے استعمال سے صحت بہتر اور پانی کی کمی پوری ہوتی ہے۔ خشک میوہ جات: دن بھر میں میوہ جات کے استعمال آپ بے وقت بھوک سے بچائےگا۔ اور بے وقت نہ کھانےسے وزن میں کمی بھی واقع ہوگی۔ خیال رہے کہ خشک میوہ جات جیسا کہ بادام ، پستہ ، اخروٹ وغیرہ بھرپور غذائیت کے حامل ہوتےہیں۔ لہٰذا اسے رات کے کھانے میں پرہیز کرنا چاہیے۔ صبح ، دوپہر یا شام کے وقت کھائیں۔ بادام : بادام میں میگنیز، وٹامن ای، پروٹین، فائبرز، اومیگا تھری اور اومیگا سکس فیٹی ایسڈز بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

بادام کھانے کا صیحح طریقہ یہ ہے کہ انہیں طاق شمار کیا جائےاور رات کو ہمیشہ بھگو کر رکھیں۔ پھرصبح نہارمنہ چھلکے کے بغیر کھالیا کریں۔ اسی طرح خشک میوہ جات میں کشمش ہے۔ اسے رات کو سات دانے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ اور صبح اٹھ کر وہ پانی پی کر کشمش کو کھالیں ۔ یہ ایک سنت طریقہ بھی ہے۔اور اس کے بےشمار فائدے بھی ہیں۔ مالٹا: مالٹے کو دن میں کسی بھی وقت کھایا جاسکتا ہے۔ لیکن اسے صبح ناشتے میں خصوصاً خالی پیٹ کھانےسے گریز کرنا چاہیے۔ صبح نہارمنہ مالٹا کھانے سے جسم میں الرجی پیدا ہوسکتی ہے اس کا بہترین وقت دوپہر کا وقت ہے ۔ اس وقت کھائیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.