ٹماٹر اور ہلدی کا بتائے گئے طریقے سے استعمال کرے آپ کے چہرے کا رنگ صاف تو چھوڑیں پھر کیمیکل والی کریموں کو اور آزمائیں قدرتی چیزیں

خوبصورت نظر آنے کے شوق میں خواتین ہر قسم کی وائٹننگ کریمیں

اور ٹوٹکے استعمال کرتی ہوئی نظر آتی ہیں جس سے ان کو کوئی فائدہ نہ ہو تو بتانے والے کو برا بھلا کہتی ہیں اور اگر فائدہ ہو جائے تو اس کی تعریفیں کتی نہیں تھکتی ہیں۔ مگر ہماری ویب میں آج تک آپ کو جو بھی بیوٹی ٹپ بتائی گئی وہ آزمودہ بھی تھی اور ڈاکٹر یا اسپیشلسٹ کی بتائی گئی خاص ٹپس تھیں۔ آج بھی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں خراب جلد کے لئے ایسی بہترین اور آزمودہ ٹپ جس سے استعمال سے نہ صرف آپ کی جلد پر موجود داغ دھبے، کالے نشانات، جھائیاں اور جلی ہوئی خراب جلد صاف ہوگی بلکہ چہرے پر تازگی بھی آئے گی۔

٭ ایک ٹماٹر کا رس نکالیں اور اس میں لیموں کا رس شامل کرکے مکس کرلیں۔

٭ ایک چمچ چاول کے آٹے میں دو چمچ بیسن، ایک چمچ ہلدی اور دو چمچ ایلوویرا جیل مکس کریں.

٭ پھر تمام چیزوں کو ملائیں اور 20 منٹ کے لئے چہرے اور جلد پر لگالیں۔

٭ خُشک ہونے پر روئی کو گلیسرین میں ڈبوئیں اور اس سے چہرے کو صاف کرلیں۔

٭ اس ٹپ کو روزانہ استعمال کریں اور جلد سے جلد فائدہ اٹھائیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.