آٹھ باتیں کبھی کسی سے شیئر نہ کریں فائدے میں رہو گے

اپنی فیملی کے معاملات، گھر کے معاملا ت اور راز کبھی بھی
کسی دوسرے سے شیئر نہیں کرنے چاہیے۔ کبھی بھی کسی سے بھی اپنی آمدنی کا ذکر نہ کریں ۔ ہرگز کسی کو یہ نہ بتا یا کریں کہ میرے پاس کتنا بنک بیلنس ہے ۔ کیونکہ آسمان سے زمین پرآنے میں کوئی زیادہ وقت نہیں لگتا۔ نیکی کے ان کاموں کا بھی کسی سے ذکر نہ کریں جو آپ اللہ کی رضا کے لیے کرتے ہیں ۔

کیونکہ یہ اللہ اور آپ کے درمیان ایک معاملہ ہوتا ہے۔ یہ بھی کسی کو نہیں بتانا چاہیے کہ میں مستقبل میں کیا کرنے والا ہوں۔ اگر آپ کسی سفر پر جارہے ہوں تو کوشش کریں کہ اپنی منزل کے بارے میں کچھ زیادہ بات نہ کریں تو اچھا ہے۔ اپنی پریشانیوں اورغموں کا ذکر بھی لوگوں کے بجائے اپنے رب سے کیا کریں ۔ بہت فائدہ ہوگا۔ کسی دوسرے کاراز بھی شیئر نہ کریں جو آپ کے پاس امانت ہو۔ ایسا کرنے سے آپ کا راز کسی دوسرے کےپاس بھی محفوظ رہے گا۔ اپنے دل کا راز زندگی میں کبھی بھی کسی سے شیئر نہیں کرنا چاہیے ۔ آج کا دوست کل دشمن بھی بن سکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.