ہلدی والا دودھ پی لیتی ہوں ۔۔۔ جانیئے یہ اداکارائیں اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کون سی

اداکارائیں اپنی خوبصورتی کو نکھارنے اور فٹ نظر آنے کے لئے

مختلف گھریلو ٹپس استعمال کرتی ہیں لیکن اس کا علم ہر کسی کو نہیں ہے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ اداکارائیں کیا کہتی ہیں:بھارتی اداکارہ سوہا خان اپنی جلد اور فٹنس کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ ہلدی والا دودھ دن میں ایک مرتبہ ضرور پیتی ہیں تاکہ جسمانی طور پر خود کو فعال رکھ سکیں

جبکہ بیوٹی کو بڑھانے کے لئے یہ ناریل کا تیل اور ایسے پراڈکٹس کا انتخاب کرتی ہیں جن میں ناریل پایا جائے۔ یہ جلد پر وٹامن ای اور بادام کا پیسٹ لگاتی ہیں۔بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا روزانہ گاجر کا تازہ جوس پیتی ہیں۔ ان سے ایک پروگرام میں پوچھا گیا کہ آپ کی عمر چہرے سے نہیں ڈھلکتی اس کا کیا راز ہے جس کا جواب دیتے ہوئے پریتی زنٹا نے کہا کہ: ” میں دن میں تقریباً 12 گلاس سے بھی زیادہ پانی اور گاجر کا جوس پیتی ہوں اسی وجہ سے میری صحت اور جلد دونوں جوان اور ہائیڈریٹ رہتی ہیں۔”پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے دیوانے دنیا بھر میں موجود ہیں۔ ایک انٹرویو میں ماہرہ نے بتایا کہ : ” میں اپنی اسکن پر لیموں اور شہد کا کلینزنگ ماسک لگاتی ہوں یہ جلد کو صاف اور مردہ خلیات کو ختم کرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔”پاکستانی اداکارہ مایا علی کہتی ہیں کہ: ” اسکن پر جتنا میک اپ استعمال کرتے ہیں

یہ اتنی ہی خراب ہوتی جاتی ہے اس لئے بہتر ہے کہ میک اپ کم سے کم کریں اور فروٹ جوسز وغیرہ پیئیں، ساتھ ہی ناریل اور زیتون کے تیل کو بالوں اور جلد پر استعمال کریں۔”

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.