نظر بد میں 3 خواب بکثرت آتے ہیں :نظر بد قبر تک پہنچا سکتی ہے۔

نظر بد کی علامات کے بارے میں کچھ باتیں بتائی جارہی ہیں وہ افراد جن کو نظر بد ہوچکی ہے یا نظر بد کا شکار ہیں اکثر اور بیشتر ان کو تین قسم کے خواب آتے رہتے ہیں پہلے نمبر پر ہمیشہ وہ افراد جو نظر بد کا شکار ہوتے ہیں جن کو کسی کی نظر لگی ہوئی ہوتی ہے وہ خواب میں اونچی جگہوں سے اپنے آپ کو گرتاہوا دیکھتے ہیں جیسے کہ وہ پہاڑی پر چڑھے اورپہاڑ ی سے نیچے گر گئے زینے پر اوپر چڑھے اور اس سے نیچے گر گئے سیڑھیوں سے اوپر چڑھے اور نیچے گر گئے ایسے آسمان میں معلق اپنے آپ کو دیکھنا اور اوپر سے گرتے ہوئے دیکھنا اور بسااوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان کسی اونچی جگہ پر ہوتا ہے بلڈنگ پر ہوتاہ ے کسی اونچی سیڑھی یا زینے پر ہوتا ہے اور آگے کی

طرف جھانکتا ہے اور یکدم جھٹکا لگتا ہے اور انسان بیدار بھی ہوجاتا ہے ایسے ہی انسان کا ہوا میں اُرنا اور اڑتے ہوئے گر جانا یہ تمام علامات شدید قسم کی نظر بد کی ہیں حدیث پاک میں بھی اس کا اشارہ ملتا ہے

کہ بے شک نظر بد انسان کو اللہ تبارک وتعالیٰ کے حکم سے پاگل بنادیتی ہے یہاں تک کہ وہ اونچے مقام پر اونچی پہاڑی پر چڑھتا ہے اور وہاں سے گرجاتا ہے اب دیکھئے اور غور کیجئے اپنے معاشرے میں اپنی زندگی میں غور کیجئے کہتے

ہیں کہ ہمارا کاروبار بہت بلندیوں پر تھا بڑا کاروبار تھا یکدم وہ نیچے ہو گیا نیچے گر گیا ڈاؤن ہوگیا یہ کیا ہے کہ انسان اونچی پہاڑی پر چڑھا تھا اونچی جگہ پر تھا اور وہاں سے گرپڑا اونچے مقام پر اونچی جگہ پر چڑھتا ہے اور وہاں سے گرجاتا ہے ایسے ہی انسان کو مقام مرتبہ منزلت عہدہ ملا ہوتا ہے اور جب اس کی شہرت ہوتی ہے اس کے ساتھ حسد بغض اورکینہ رکھنے والے جو لوگ ہوتے ہیں وہ ماشاء اللہ نہیں کہتے اور انسان وہاں سے نیچے گرتا ہے تنزلی کا شکار ہوجاتا ہے بیمار ہوجاتا ہے ایسے اسباب پیدا ہوجاتے ہیں کہ وہ عہدہ وہ مقام وہ مرتبہ اس سے چلاجاتا ہے ایسے انسان کا کاروبار انسان کی دوکان انسان کے بہت سارے ایسے عوامل جن کو بڑا عروج حاصل ہوتا ہے

اور فورا وہ عروج زوال میں تبدیل ہوجاتا ہے یہ بھی نظر بد کی علامت ہوتی ہے کہ انسان

اونچے مقام پر پہنچا ہوتا ہے اور وہاں سے نیچے گر جاتا ہے یہ تو پہلی علامت تھی اس طرح کے خوابوں کا آنا کہ انسان اونچے مقام پر تھا اونچی پہاڑی پر تھا اور وہاں سے نیچے گر جاتا ہے ہاں اونچے مقام پر تھا اور خوش تھااور وہیں پر رہا گرا نہیں تو یہ انسان کی عظمت اور بلند مرتبہ و بلند شان کی طرف اشارہ ہوتا ہے یہ نظر بد کی علامت نہیں ہوتی۔انسان خواب دیکھتا ہے کہ وہ ایک راستے سے گرجاتا ہے اور اس کے اوپر کیچر کی گندگیاں لگ جاتی ہیں کیچر اور گندگی کوئی انسان اس کے اوپر پھینک رہا ہے تو سمجھ جائیں تو یہ اسی کی نظر ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *