کیا مصری مصر کی سوغات ہے ، حاملہ عورتیں مصری کا استعمال اس طریقے سے کر کے صحت مند اولاد کی ماں بنیں

مصری کا نام ذہن میں آتے ہی کچھ لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے

کہ مصری پہاڑوں کی چٹانوں سے ٹوٹا ہوا کوئی میٹھا پتھر ہے یا پھر مصر سے آنے والی کوئی سوغات ہے جو کہ میٹھی ہوتی ہے- مگر مصری کے حوالے سے یہ تمام نظریات یکسر غلط ہیں حقیقت میں مصری بھی چینی کی طرح گنے کے رس سے تیار ہونے والی مٹھاس ہے-گنے کے رس کو بغیر کیمیکل ملائے اس کی تبخیر کر کے مصری کے کرسٹل حاصل کیے جاتے ہیں جب کہ اسی رس کے اندر کیمیکل ملا کر چینی بنائی جاتی ہے- دوسرے لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ مصری ایک خالص حالت ہے جب کہ چینی ایک مصنوعی چیز ہے- مصری کے خالص پن کے سبب یہ کئی حوالوں سے بہت مفید ہوتی ہے جب کہ چینی کے نقصانات کے حوالے سے تو سب ہی جانتے ہیں-

وزن گھٹانے کے لیے انسان کو سب سے پہلے میٹھا کھانے سے پرہیز بتایا جاتا ہے مگر مصری، سونف اور دھنیے کے بیچ ملا کر ھن میں کم از کم دو بار ایک چمچ کھانے سے وزن میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے-مصری کے اندر بہت سارے وٹامن ہوتے ہیں جو اسے صحت کے لیے بہت مفید بناتے ہیں ۔حاملہ عورتیں گرم دودھ کے ساتھ ایک ٹکڑا مصری کا اگر روزانہ لیں تو اس سے ان کی صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور طاقت کا سبب ہوتا ہے-

اگر آپ بینائی کے مسائل کا شکار ہیں اور آپ کی بینائی کمزور ہے تو اس صورت میں رات کو سونے سے قبل نیم گرم دودھ کے ساتھ ایک ٹکڑا مصری کا کھا لینے سے بینائی کی کمزوری نہ صرف دور ہوگی بلکہ بینائی کو کمزور ہونے سے بھی روکے گی-

اگر آپ کی یاداشت کمزور ہو رہی ہے یا آپ طالب علم ہیں اور آپکو دماغی کام کرنے پڑتے ہیں تو اس صورت میں ہر روز رات کو سونے سے قبل ایک ٹکڑا مصری، سات بادام اور نیم گرم دودھ کا ایک گلاس آپ کے دماغ کو اور اعصاب کو طاقت فراہم کرنے کا سبب بنتا ہے یاداشت کو بہتر بناتا ہے اور اعصابی تھکن کو کم کر کے موڈ کو خوشگوار بناتا ہے-

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.