دانتوں کی پیلاہٹ بھول جائیں، چند منٹوں میں دانتوں کو سفید چمکتے موتی بنائیں

کیا آپ دانتوں کی پیلا ہٹ سے پریشان ہیں ؟ کیا آپ اپنے دانتوں کے پیلے پن کی وجہ سے کھل کر مسکرا نہیں پاتے ؟ کیا آپ اس مسئلے کی بناء پر اپنے دوستوں سے دور ہوتے جار ہے ہیں؟ جیساکہ ہم جانتے ہیں آج کل دانتوں کی

پیلا ہٹ جیسے مسائل عام ہیں۔ ماہرین صحت کی رائے کے مطابق ہمارے دانتوں کی پیلاہٹ کے پیچھے بہت سی وجوہات ہوتی ہیں۔ تاہم دانتوں کی پیلاہٹ کی اہم وجوہات میں ضرورت سے زیادہ مشروبات کا استعمال ، شراب نوشی ، چائے، کافی ، سگریٹ نوشی اور منہ کی صفائی کا خاص خیال نہ رکھنا شامل ہیں۔ یادر کھیں ! دانت ایسی چیز ہیں ۔ جس کو لوگ آپ سے ملاقات کے ووقت سب سے پہلے نوٹس کرتے ہیں۔ اگرچہ اچھی صحت اور اعتماد بھی ضروری چیزیں ہیں۔

تاہم دانت بھی آپ کی شخصیت میں چار چاند لگاتے ہیں۔ دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہوجو سفید دانت اور خوبصورت مسکراہٹ پسند نہ کرتا ہو۔ لوگ اکثر اوقات اپنے دانتوں کی سفیدی کےلیے کلینیکل طریقے استعمال کرتے ہیں۔ جو

کافی مہنگے ہوتے ہیں۔ پس اگر آپ اپنے گھر میں اپنے دانتوں کےپیلے پن سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں۔ جو مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کرکے دیکھیں ۔ دانتوں کی پیلاہٹ ختم کرنے کے لیے پہلی تجویز کھانے کا سوڈا اور لیموں کارس ہیں۔ اس عمل کے لیے تھوڑا سا کھانے کا سوڈا لیں۔ا وراس میں اتنا لیموں کا رس ملائیں۔ جس سے پیسٹ بن جائے ۔ بعد ازاں اس پیسٹ کو ٹوتھ برش پر لگا کر آرام سے دانت برش کریں۔ اس پیسٹ کو دانتوں پر ایک منٹ تک لگا رہنے دیں۔ پھ

ر دھو ڈالیں۔ لیکن ایک بات کا خیال رکھیں کہ کھانے کے سوڈے کا استعمال بہت زیادہ نہ کریں۔ کیونکہ یہ دانتوں کے داغ صاف کرنے کے بعد دانتوں کی اوپر ی تہہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ دوسری اہم تجویز میں سٹرا بیری اور نمک کا استعمال ہے۔ اسٹرا بیریز میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

جو دانتوں کے لیے بے حد مفید ہوتا ہے۔ تاہم دانتوں کی صفائی کے لیے تین عدد بڑی اسٹر ابیریز لیں۔ اور ان میں چٹکی بھر نمک ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس پیسٹ کی خاصی مقداور دانتوں پر لگا کر برش کریں۔ اور پانچ منٹ

تک دانتوں پر لگا رہنے دیں۔ اس پیسٹ میں چٹکی بھر کھانے کا سوڈا بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ تیسری اور سب سے اہم تجویز ناریل کا تیل کا استعمال ہے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ پس اس طریقے پر عمل کرنے کے لیے اتنا ناریل کا تیل لیں کہ آپ کا منہ بھر جائے اور اسے ماؤتھ واش کی طرح منہ کے اندر حرکت دیتے رہیں۔ اور دس سے پندرہ منٹ تک اسے منہ کے اندر رہنے دیں۔ بعد ازاں پھینک دیں اور دانت برش کرلیں۔ اس عمل کو ایک دن میں ایک مرتبہ دہرائیں۔ ان تینو ں تجاویز میں سے کسی ایک پر باقاعدہ عمل کرنے سے آپ چند دن میں واضح فرق محسوس کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *