گرمیوں میں یہ نائٹ کریم بنا کر فریض میں رکھ لیں۔ رنگ گورا ، داغ دھبے صاف۔ بچوں جیسی ملائم سکن بنانا بہت ہی آسان۔

رات کو سونے سے پہلے منہ کو اچھی طرح دھو کر سونا چاہیئے اس سے جلد تازہ اور جراثیم سے پاک ہو جاتی ہے۔ اور اس کے بعد اکثر خواتین نائٹ کریم کا استعمال کرتی ہیں۔ مگر ان کریمز سے ہر کسی کو فائدہ نہیں ہو

تا کیونکہ سب کہ جلد کے خواص یکساں نہیں ہوتے۔ اگر آپ بھی چاہتی ہیں کہ اس سردی نائٹ کریم آپ کو بھرپور فائدہ دے تو اپنی جلد کے حساب سے یہ کریم خود ہی بنا لیں اور استعمال کریں۔ طریقہ: آئلی جلد کے لئے: ایک لیموں کا رس، ایک چمچ گلاب کا عرق، ایک چمچ گلیسرین اور ایک چمچ خشک دودھ کا پاؤڈر مکس کریں اور اس کو لوشن کی طرح بنا کر کسی بوتل میں رکھ لیں۔

اس کو روزانہ رات کو لگائیں اور صبح اٹھ کر پانی سے منہ دھو لیں۔ خشک جلد کے لئے: ایک لیموں کا رس، ایک چمچ گلاب کا عرق، ایک چمچ گلیسرین، ایک چمچ لیکوئیڈ دودھ اور آدھا چمچ انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح مکس کریں اور جلد پر لگا کر سو جائیں پھر صبح نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں۔ اس کو بنا کر کسی بوتل میں نہ رکھیں بلکہ روزانہ بنائیں اور روزانہ جلد پر ل

گا لیں۔ کیونکہ انڈے کی زردی ایک دن بعد اثر نہیں دکھا سکے گی۔ فائدہ: یہ نائٹ کریم آپ کی جلد کو موائسچرائز رکھے گی، آئلی جلد کا اضافی آئل کنٹرول کرنے اور خشک جلد کو ڈی ہائیڈریٹ کرنے میں مدد دے گی۔ اس میں شامل لیموں، گلیسرین اور دودھ آپ کی سکن ٹون کو بھی بہتر کریں گی ساتھ ہی یہ پیپ والے دانوں کا پس نکالنے میں بھی بہتر کام کرے گی

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *