”سردرد کیوں ہوتا ہے؟“

بعض اوقات کچھ پڑھنے کی وجہ سے یا نظر کا کوئی کام کرنے کی وجہ سے سر کے اگلے حصے میں ہونے والا درد نظر کی کمزوری کی وجہ سے یا آنکھوں کی کسی تکلیف کی وجہ سے ہوسکتا ہے جو نظر کی صحیح عینک لگانے کے بعد ختم ہوجاتا ہے ۔بلڈ پریشر کی وجہ سے سردرد سرمیں شدید دباؤ کے ساتھ یہ درد محسوس ہوتا ہے ہائی بلڈ پریشر اس درد کی وجہ بنتا ہےاس درد سے بچنے کے لئے بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنا ضروری ہے دناتوں کا مسئلہ دانتوں کی تکلیف یا انفیکشن کی وجہ سے سر کے اوپری حصہ میں درد ہوتا ہے اس سے چھٹکارے کے لئے دانتوں کا علاج ضروری ہے ۔بھوک کی شدت ۔یہ درد کھانا کھانے سے پہلے ہوتا ہے جس کی وجہ مسلز کا کھنچاؤ لو بلڈ شوگر زیادہ سونا یا ڈائٹنگ ہوتی ہے ایسے لوگ جو کسی خاص خوشبو روشنی اور ذائقے سے الرجک ہوتی ہےان کو اس الرجی کی وجہ سے سر میں درد ہوجاتا ہے اس درد کی وجہ کا صرف مریض کو ہی علم ہوتا ہے کہ اسے کس چیز سےالرجی ہے اس سے بچنا ضروری ہوتا ہے ۔سردرد کی چھٹی وجہ ہے انفیکشن کا بخار سر میں خون کی نالیوں کے سوجنے کی وجہ سے سر میں درد ہوتا ہے یہ عام طور پر کسی انفیکشن کی وجہ سے ہونے والے بخار سے ہوتا ہے ۔ذہنی دباؤ یہ درد اکثر سر کے سامنے کے حصے کن پٹیوں اور سر کے پچھلے حصے میں ہوتا ہے

عام طور پر جذباتی نفسیاتی اور جسمانی دباؤ اس کی وجہ بنتا ہے جس کو دور کرنا ضروری ہوتا ہے سردرد کی آٹھویں وجہ ہے ٹیومر اس کی وجہ سے ہونے والا درد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا چلا جاتا ہے اچانک الٹی آنا بینائی اور بولنے میں مسئلہ ہونا شخصیت میں تبدیلی ذہلی توازن میں کمی ہونا اس درد کی نشانیاں ہیں ۔نیورو فزیشن ڈاکٹر شاہد مختار نے بتایا ’’نیورو فزیشن کا کام ادویات سے دماغی بیماریوں کا علاج کرنا ہے۔ جس میں سر درد‘ مر گی‘ فالج‘ لقوا‘ کمر درد کے علاوہ بھی کئی بیماریاں شامل ہیںجن کا تعلق دماغ سے ہوتا ہے۔ نیورو سرجنز بنیادی طور پر نیورو فزیشنز پر انحصار کرتے ہیں۔ حادثے میں دماغی چوٹ کے مریض کے سوا باقی تمام دماغی امراض کے مریض نیورو فزیشن کے پاس علاج کے آتے ہیں اور اگر مریض کو دماغی سرجری کی ضرورت ہو تو نیوروفزیشن ان کو نیورو سرجنز کے پاس سرجری کے لیے بھیج دیتے ہیں۔ مثلاً اگر دماغ میں ٹیومر ہے تو ہم مریض کو نیورو سرجن کو ریفر کر دیتے ہیں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *